الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 17620
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَسَّمَ رَبُّنَا رَحْمَتَهُ مِائَةَ جُزْءٍ، فَأَنْزَلَ مِنْهَا جُزْءًا فِي الْأَرْضِ، فَهُوَ الَّذِي يَتَرَاحَمُ بِهِ النَّاسُ، وَالطَّيْرُ، وَالْبَهَائِمُ، وَبَقِيَتْ عِنْدَهُ مِائَةُ رَحْمَةٍ إِلَّا رَحْمَةً وَاحِدَةً لِعِبَادِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ غَيْرُ إِسْحَاقَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے پروردگار نے رحمت کے 100 اجزاء کیے ہیں، اُن میں سے ایک جزء زمین میں نازل کیا ہے، اور اسی ایک جزء کی وجہ سے لوگ اور پرندے اور جانور ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، رحمت کے بقیہ 99 حصے پروردگار کے پاس ہیں، جو قیامت کے دن اس کے بندوں کے لئے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اسحاق کے علاوہ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17620]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اسحاق کے علاوہ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17620]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17620 in Urdu