الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
47. بَابٌ مِنْهُ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان
حدیث نمبر: 17611
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا خَلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مِنْ شَيْءٍ إِلَّا وَخَلَقَ مَا يَغْلِبُهُ، وَخَلَقَ رَحْمَتَهُ تَغْلِبُ غَضَبَهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جو بھی چیز پیدا کی ہے، تو اس نے کوئی ایسی چیز بھی پیدا کی ہے، جو اس (پہلی والی) پر غالب آ جائے، اس نے اپنی رحمت کو پیدا کیا ہے، جو اس کے غضب پر غالب آ جائے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17611]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17611]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3255)، أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 21017، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7708»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17612
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، أَيُصَلِّي رَبُّكَ - جَلَّ ذِكْرُهُ وَتَعَالَى جَدُّهُ -؟ قَالَ: نَعَمْ. قُلْتُ: مَا صَلَاتُهُ؟ قَالَ: سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ، سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! کیا تمہارا پروردگار صلوۃ پڑھتا ہے، اس کا ذکر جلیل القدر ہے، اور اس کی بزرگی بلند و برتر ہے، جبرائیل نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے دریافت کیا: اس کی صلوٰۃ کیا ہے؟ جبرائیل نے جواب دیا: ”ہر عیب سے پاک ہے، پاکیزگی والا ہے، میری رحمت میرے غضب پر سبقت لے گئی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17612]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17612]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (43) اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (114)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 42»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17613
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تَعْلَمُونَ قَدْرَ رَحْمَةِ اللَّهِ لَاتَّكَلْتُمْ - أَحْسَبُهُ قَالَ: - عَلَيْهَا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی مقدار کے بارے میں جان لو، تو تم اس پر تکیہ کر لو۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17613]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17613]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3256)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17614
وَعَنْ جُنْدُبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ، ثُمَّ عَقَلَهَا، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى رَاحِلَتَهُ، فَأَطْلَقَ عِقَالَهَا، ثُمَّ رَكِبَهَا ثُمَّ نَادَى: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا، لَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِنَا أَحَدًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟ أَلَمْ تَسْمَعُوا مَا قَالَ؟". قَالُوا: بَلَى. قَالَ:" لَقَدْ حَظَرْتَ، رَحْمَةُ اللَّهِ وَاسِعَةٌ، إِنِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَأَنْزَلَ رَحْمَةً يَتَعَاطَفُ بِهَا الْخَلَائِقُ: جِنُّهَا، وَإِنْسُهَا، وَبَهَائِمُهَا، وَعِنْدَهُ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ، أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي أُبَيٍّ عَبْدِ اللَّهِ الْجُشَمِيِّ، وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ.
سیدنا جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا، اس نے اپنی سواری کو بٹھایا، پھر اسے باندھ دیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی، تو وہ شخص اپنی سواری کے پاس آیا اس کی بندش کو کھولا اس پر سوار ہوا، اور پھر اس نے بلند آواز میں کہا: اے اللہ! تو مجھ پر اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر رحم فرما اور ہم پر رحم کرنے میں، کسی کو شریک نہ کرنا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ کیا سمجھتے ہو؟ یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟ کیا تم نے سنا نہیں؟ جو اس نے کہا: ہے، لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! (یعنی ہم نے اس کی بات سنی ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت کو تنگ کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے بنائے ہیں اور ان میں سے ایک حصہ نازل کیا ہے، جس کی وجہ سے مخلوق، یعنی جنات، انسان، جانور وغیرہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور رحمت کے ننانوے حصے اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں، تو تم لوگ کیا سمجھتے ہو؟ یہ زیادہ گمراہ ہے یا اس کا اونٹ؟“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوابی عبداللہ جشمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17614]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ابوابی عبداللہ جشمی کا معاملہ مختلف ہے، ویسے کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1667) اخرجه احمد فى المسند (312/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18322، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1667»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17615
وَعَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ قَالَ: بَلَغَنِي: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِائَةَ رَحْمَةٍ، وَإِنَّهُ قَسَّمَ رَحْمَةً وَاحِدَةً بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ فَوَسِعَتْهُمْ إِلَى آجَالِهِمْ، وَادَّخَرَ عِنْدَهُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ رَحْمَةً لِأَوْلِيَائِهِ، وَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قَابِضٌ تِلْكَ الرَّحْمَةَ الَّتِي قَسَمَهَا بَيْنَ أَهْلِ الْأَرْضِ إِلَى التِّسْعَةِ وَالتِّسْعِينَ فَيُكْمِلُهَا مَائَةَ رَحْمَةٍ لِأَوْلِيَائِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
حسن بصری بیان کرتے ہیں: مجھ تک یہ روایت پہنچی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی ایک سو رحمتیں ہیں، جن میں سے ایک رحمت، اُس نے اہل زمین کے درمیان تقسیم کی ہے، اور وہ ان سب کے لئے ان کی مقررہ مدت تک کفایت کر گئی ہے، اور رحمت کے 99 حصے اس نے اپنے پاس سنبھال کے رکھے ہیں، جو اس نے اپنے دوستوں پر رحمت کے لئے رکھے ہیں رحمت کا جو ایک حصہ اس نے اہل زمین کے درمیان تقسیم کیا ہے، اللہ تعالیٰ اسے لے کر اپنے پاس موجود 99 حصوں کے ساتھ ملائے گا اور ایک سو حصے مکمل کر لے گا، اور یہ قیامت کے دن اُس کے دوستوں کے لئے ہوں گے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17615]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10292، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7790»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 17616
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17616]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17617
وَرَوَى عَنْ خِلَاسٍ قَالَ مِثْلَهُ.
خلاس کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17617]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 17618
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ مِثْلَهُ.
وَرِجَالُ الْمُرْسَلَاتِ، وَمُسْنَدُ أَبِي هُرَيْرَةَ أَيْضًا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُ الْمُرْسَلَاتِ، وَمُسْنَدُ أَبِي هُرَيْرَةَ أَيْضًا كُلُّهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
محمد بن سیرین کے حوالے سے اس کی مانند روایت منقول ہے۔ ”مرسل“ روایات کے رجال اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی ”مسند“ روایت کے رجال، یہ سب ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17618]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (514/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17619
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - جَلَّ وَعَزَّ - خَلَقَ مِائَةَ رَحْمَةٍ، فَرَحْمَةٌ بَيْنَ خَلْقِهِ يَتَرَاحَمُونَ بِهَا، وَادَّخَرَ لِأَوْلِيَائِهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُخَيِّسُ بْنُ تَمِيمٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ بن حیده رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے رحمت کے 100 حصے بنائے ہیں، ان میں سے ایک حصہ، اس کی مخلوق کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، اور 99 حصے اُس نے اپنے دوستوں کے لئے سنبھال کے رکھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مخیس بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17619]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مخیس بن تمیم ہے اور وہ مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (417/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17620
وَعَنْ عُبَادَةَ - يَعْنِي ابْنَ الصَّامِتِ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَسَّمَ رَبُّنَا رَحْمَتَهُ مِائَةَ جُزْءٍ، فَأَنْزَلَ مِنْهَا جُزْءًا فِي الْأَرْضِ، فَهُوَ الَّذِي يَتَرَاحَمُ بِهِ النَّاسُ، وَالطَّيْرُ، وَالْبَهَائِمُ، وَبَقِيَتْ عِنْدَهُ مِائَةُ رَحْمَةٍ إِلَّا رَحْمَةً وَاحِدَةً لِعِبَادِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يُدْرِكْ عُبَادَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ غَيْرُ إِسْحَاقَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے پروردگار نے رحمت کے 100 اجزاء کیے ہیں، اُن میں سے ایک جزء زمین میں نازل کیا ہے، اور اسی ایک جزء کی وجہ سے لوگ اور پرندے اور جانور ایک دوسرے پر رحم کرتے ہیں، رحمت کے بقیہ 99 حصے پروردگار کے پاس ہیں، جو قیامت کے دن اس کے بندوں کے لئے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اسحاق کے علاوہ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17620]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اسحاق بن یحیی نامی راوی نے، سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، اسحاق کے علاوہ اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّوْبَةِ/حدیث: 17620]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف