🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ عِظَةِ الْخَاصَّةِ وَغَيْرِهِمْ .
مخصوص لوگوں، اور دیگر کو وعظ (و نصیحت) کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17692
عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعُمَرَ:" اجْمَعْ لِي مَنْ هَهُنَا مِنْ قُرَيْشٍ". فَجَمَعَهُمْ ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخْرُجُ إِلَيْهِمْ أَمْ يَدْخُلُونَ؟ قَالَ:" بَلْ أَخْرُجُ إِلَيْهِمْ". فَخَرَجَ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، هَلْ فِيكُمْ غَيْرُكُمْ؟". قَالُوا: لَا. إِلَّا بَنُو أَخَوَاتِنَا، قَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ". ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، اعْلَمُوا أَنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِالنَّبِيِّ الْمُتَّقُونَ، فَانْظُرُوا لَا يَأْتِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَتَأْتُونَ بِالدُّنْيَا تَحْمِلُونَهَا، فَأَصُدُّ عَنْكُمْ بِوَجْهِي". ثُمَّ قَرَأَ:" إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مُرْسَلًا، وَفِيهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حکم بن میناء بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: یہاں قریش کے افراد کو میرے لئے اکٹھا کرو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو اکٹھا کیا، پھر انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ان کے پاس تشریف لے جائیں گے؟ یا وہ لوگ اندر آ جائیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میں ان کے پاس جاؤں گا، پھر آپ باہر تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: اے قریش کے گروہ! کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد ہے، جو تمہارے علاوہ ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قریش کے گروہ! تم لوگ یہ بات جان لو! لوگوں میں سے، نبی کے سب سے زیادہ قریب، پرہیزگار لوگ ہیں، تو تم لوگ اس بات کا جائزہ لو! کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لوگ اعمال لے کے آئیں اور تم لوگ دنیا لے کر آؤ، جسے تم نے اٹھایا ہوا ہو، اور میں تم سے منہ پھیر لوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”لوگوں میں سے، ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب وہ ہیں، جنہوں نے اس کی پیروی کی، اور یہ نبی ہیں اور ایمان والے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا مددگار ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالحویرث ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17692]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1579)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3313، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5648، 7118»

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل و ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17692 in Urdu