الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ عِظَةِ الْخَاصَّةِ وَغَيْرِهِمْ .
مخصوص لوگوں، اور دیگر کو وعظ (و نصیحت) کرنا
حدیث نمبر: 17692
عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مِينَاءَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعُمَرَ:" اجْمَعْ لِي مَنْ هَهُنَا مِنْ قُرَيْشٍ". فَجَمَعَهُمْ ثُمَّ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَتَخْرُجُ إِلَيْهِمْ أَمْ يَدْخُلُونَ؟ قَالَ:" بَلْ أَخْرُجُ إِلَيْهِمْ". فَخَرَجَ فَقَالَ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، هَلْ فِيكُمْ غَيْرُكُمْ؟". قَالُوا: لَا. إِلَّا بَنُو أَخَوَاتِنَا، قَالَ:" ابْنُ أُخْتِ الْقَوْمِ مِنْهُمْ". ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، اعْلَمُوا أَنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِالنَّبِيِّ الْمُتَّقُونَ، فَانْظُرُوا لَا يَأْتِي النَّاسُ بِالْأَعْمَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَتَأْتُونَ بِالدُّنْيَا تَحْمِلُونَهَا، فَأَصُدُّ عَنْكُمْ بِوَجْهِي". ثُمَّ قَرَأَ:" إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللَّهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مُرْسَلًا، وَفِيهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حکم بن میناء بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: یہاں قریش کے افراد کو میرے لئے اکٹھا کرو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو اکٹھا کیا، پھر انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ ان کے پاس تشریف لے جائیں گے؟ یا وہ لوگ اندر آ جائیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ میں ان کے پاس جاؤں گا، پھر آپ باہر تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: اے قریش کے گروہ! کیا تمہارے درمیان کوئی ایسا فرد ہے، جو تمہارے علاوہ ہو؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! البتہ ہمارا ایک بھانجا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قوم کا بھانجا، اُن کا ایک فرد ہوتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے قریش کے گروہ! تم لوگ یہ بات جان لو! لوگوں میں سے، نبی کے سب سے زیادہ قریب، پرہیزگار لوگ ہیں، تو تم لوگ اس بات کا جائزہ لو! کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ قیامت کے دن لوگ اعمال لے کے آئیں اور تم لوگ دنیا لے کر آؤ، جسے تم نے اٹھایا ہوا ہو، اور میں تم سے منہ پھیر لوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”لوگوں میں سے، ابراہیم کے سب سے زیادہ قریب وہ ہیں، جنہوں نے اس کی پیروی کی، اور یہ نبی ہیں اور ایمان والے ہیں، اور اللہ تعالیٰ ایمان والوں کا مددگار ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالحویرث ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17692]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1579)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3313، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5648، 7118»
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل و ضعیف
حدیث نمبر: 17693
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -" قَالَ: يَا بَنِي قُصَيٍّ، يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ، أَنَا النَّذِيرُ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ ضِمَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے اولاد قصی! اے اولاد عبد مناف! ”میں ڈرانے والا ہوں، اور موت برباد کر دینے والی ہے، اور قیامت طے شدہ ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ضمام بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17693]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ضمام بن اسماعیل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17693]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6149)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17694
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا ابْنَ آدَمَ اعْمَلْ كَأَنَّكَ تَرَى وَعُدَّ نَفْسَكَ مَعَ الْمَوْتَى، وَإِيَّاكَ وَدَعْوَةَ الْمَظْلُومِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے ابن آدم! تم یوں عمل کرو، جیسے تم دیکھ رہے ہو، اور تم اپنا شمار مرحومین کے ساتھ کرو، اور مظلوم کی بددعا سے بچ کے رہنا!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن یزید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17694]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (343/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8317»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17695
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ، اعْلَمُوا أَنَّ الْمَعَادَ إِلَى اللَّهِ، ثُمَّ إِلَى الْجَنَّةِ، أَوْ إِلَى النَّارِ، وَإِنَّهُ إِقَامَةٌ لَا ظَعْنٌ، وَخُلُودٌ لَا مَوْتٌ، فِي أَجْسَادٍ لَا تَمُوتُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ ابْنَ سَابِطٍ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنِ ابْنِ سَابِطٍ قَالَ: قَامَ فِينَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہاری طرف اللہ تعالیٰ کا رسول ہوں، تم لوگ یہ بات جان لو! کہ لوٹ کر اللہ تعالیٰ کی طرف جانا ہے، اور پھر جنت یا جہنم کی طرف جانا ہو گا، وہ ایک ایسی اقامت ہے جہاں سے منتقل نہیں ہوا جائے گا، ایسا ہمیشہ رہنا ہے، جہاں موت نہیں ہو گی، جہاں جسم نہیں مریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ ابن سابط نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ابن سابط بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان کھڑے ہوئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17695]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3688) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17696
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْيَوْمَ الرِّهَانُ وَغَدًا السِّبَاقُ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ، وَالْهَالِكُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ. أَنَا الْأَوَّلُ وَأَبُو بَكْرٍ الْمُصَلِّي، وَعُمَرُ الثَّالِثُ، وَالنَّاسُ بَعْدِي عَلَى السَّبْقِ، الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنْزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم علی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج دوڑ میں حصہ لینے کا دن ہے اور کل نتیجہ کا دن ہو گا، اور انجام جنت یا جہنم ہو گی، وہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گا، جو جہنم میں داخل ہو گا، میں سبقت لے جانے والا ہوں، ابوبکر اس کے بعد والا ہے، عمر اس کے بعد والا ہے، اور دوسرے لوگ درجہ بدرجہ ہمارے پیچھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے اور وہ متروک ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی ولید بن فضل عنزی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17696]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (609) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12645)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً