الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ عِظَةِ الْخَاصَّةِ وَغَيْرِهِمْ .
مخصوص لوگوں، اور دیگر کو وعظ (و نصیحت) کرنا
حدیث نمبر: 17696
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْيَوْمَ الرِّهَانُ وَغَدًا السِّبَاقُ، وَالْغَايَةُ الْجَنَّةُ أَوِ النَّارُ، وَالْهَالِكُ مَنْ دَخَلَ النَّارَ. أَنَا الْأَوَّلُ وَأَبُو بَكْرٍ الْمُصَلِّي، وَعُمَرُ الثَّالِثُ، وَالنَّاسُ بَعْدِي عَلَى السَّبْقِ، الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ الْوَلِيدُ بْنُ الْفَضْلِ الْعَنْزِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم علی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آج دوڑ میں حصہ لینے کا دن ہے اور کل نتیجہ کا دن ہو گا، اور انجام جنت یا جہنم ہو گی، وہ شخص ہلاکت کا شکار ہو گا، جو جہنم میں داخل ہو گا، میں سبقت لے جانے والا ہوں، ابوبکر اس کے بعد والا ہے، عمر اس کے بعد والا ہے، اور دوسرے لوگ درجہ بدرجہ ہمارے پیچھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے اور وہ متروک ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی ولید بن فضل عنزی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17696]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے اور وہ متروک ہے، معجم اوسط کی سند میں ایک راوی ولید بن فضل عنزی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17696]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (609) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12645)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 17696 in Urdu