الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
حدیث نمبر: 17697
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَخْلَاقَكُمْ كَمَا قَسَمَ بَيْنَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ، وَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي الدُّنْيَا مَنْ يُحِبُّ وَمَنْ لَا يُحِبُّ، وَلَا يُعْطِي الدِّينَ إِلَّا مَنْ أَحَبَّ، فَمَنْ أَعْطَاهُ اللَّهُ الدِّينَ فَقَدْ أَحَبَّهُ. وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَا يُسْلِمُ عَبْدٌ حَتَّى يَسْلَمَ قَلْبُهُ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَلَا يُؤْمِنُ حَتَّى يَأْمَنَ جَارُهُ بَوَائِقَهُ". قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا بَوَائِقُهُ؟ قَالَ:" غَشْمُهُ، وَظُلْمُهُ، وَلَا يَكْسِبُ عَبْدٌ مَالًا مِنْ حَرَامٍ فَيُنْفِقُ فِيهِ، فَيُبَارَكُ لَهُ فِيهِ، وَلَا يَتَصَدَّقُ بِهِ فَيُقْبَلُ مِنْهُ، وَلَا يَتْرُكُهُ خَلْفَ ظَهْرِهِ إِلَّا كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ. إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَمْحُو السَّيِّئِ بِالسَّيِّئِ وَلَكِنْ يَمْحُو السَّيِّئَ بِالْحَسَنِ، إِنَّ الْخَبِيثَ لَا يَمْحُو الْخَبِيثَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے درمیان اخلاق اسی طرح تقسیم کیے ہیں، جس طرح اس نے تمہارے درمیان رزق تقسیم کیا ہے، اللہ تعالیٰ دنیا اس شخص کو بھی دیتا ہے، جسے وہ پسند کرتا ہے، اور اسے بھی دیتا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتا ہے، لیکن وہ دین صرف اس کو دیتا ہے جسے وہ پسند کرتا ہے، تو جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے دین عطا کیا ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے پسند کرتا ہے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، بندہ اس وقت تک مسلمان نہیں ہوتا، جب تک اس کا دل اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار نہ ہو جائے، اور بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا، جب تک اس کا پڑوی اس کی زیادتیوں سے محفوظ نہ ہو، راوی کہتے ہیں: ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی زیادتیوں سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: اس کا دھوکہ دینا، اس کا ظلم کرنا۔“ ”(نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا:) جو بندہ حرام طور پر مال کما کر، اس میں سے خرچ کرتا ہے، اس بندے کے لیے اس مال میں برکت نہیں رکھی جاتی ہے اور اگر وہ اس کو صدقہ کرتا ہے، تو اس کی طرف سے وہ قبول نہیں ہوتا ہے، اور اگر وہ اس مال کو اپنے پیچھے چھوڑ کر جاتا ہے، تو وہ مال جہنم کی طرف جانے کے لیے اس کا زاد سفر ہوتا ہے، بے شک اللہ تعالیٰ برائی کو، برائی کے ذریعے نہیں مٹاتا ہے بلکہ وہ اچھائی کے ذریعے برائی کو مٹاتا ہے، خبیث چیز، خبیث کو نہیں مٹاتی ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17697]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17697]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3672)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3663، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5204/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 17697 in Urdu