🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17698
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - فِيمَا يَعْلَمُ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَمُحَقِّرَاتِ الذُّنُوبِ ; فَإِنَّ مِثْلَ مُحَقِّرَاتِ الذُّنُوبِ كَقَوْمٍ نَزَلُوا بَطْنَ وَادٍ، فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، وَجَاءَ ذَا بِعُودٍ، حَتَّى أَنْضَجُوا خُبْزَتَهُمْ، وَإِنَّ مُحَقِّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذُ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكُهُ".
وَقَالَ أَبُو حَازِمٍ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: - قَالَ أَبُو ضَمْرَةَ: وَلَا أَحْسَبُهُ إِلَّا عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ - قَالَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَهَاتَيْنِ". وَفَرَّقَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ، ثُمَّ قَالَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَعَثَهُ قَوْمُهُ طَلِيعَةً، فَلَمَّا خَشِيَ أَنْ يُسْبَقَ أَلَاحَ بِثَوْبِهِ: أَتَيْتُمْ أَتَيْتُمْ". ثُمَّ يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا ذَاكَ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
انس بن عیاض نامی راوی کا یہ کہنا ہے: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم حقیر گناہوں کے ارتکاب سے بچ کے رہو، کیونکہ حقیر گناہوں کی مثال، ان لوگوں کی مانند ہے، جو کسی وادی کے نشیبی حصے میں پڑاؤ کرتے ہیں، پھر ایک شخص ایک لکڑی لے کر آتا ہے، ایک شخص ایک لکڑی لے کر آتا ہے، یہاں تک کہ وہ (ان لکڑیوں کو جلا کر) روٹی پکا لیتے ہیں، حقیر گناہوں کو کرنے والے کی بھی، جب ان گناہوں کے حوالے سے گرفت ہو گی، تو وہ گناہ اس شخص کو ہلاکت کا شکار کر دیں گے۔“ ابوحازم بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوضمرہ نامی راوی بیان کرتے ہیں، میرا خیال ہے
یہ روایت، سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”میری اور قیامت کی مثال، ان دو کی مانند ہے“ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو الگ کر کے (یعنی ان دونوں انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے) یہ بات ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال، اُس شخص کی مانند ہے، جسے اس کی قوم صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آگے بھیجتی ہے، اور جب اس شخص کو یہ اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں (خطرہ اُس کی قوم تک) اس سے پہلے نہ پہنچ جائے، تو وہ اپنا کپڑا لہرا کر یہ کہتا ہے: (خطرہ) تم تک پہنچنے والا ہے، تم تک پہنچنے والا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں وہ فرد ہوں“۔ یہ پوری روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17698]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22302، 27741، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5872، 5885، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7319، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 868، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 4652، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2950»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17698 in Urdu