الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
حدیث نمبر: 17699
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا بَنِي هَاشِمٍ، يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، يَا صَفِيَّةُ، عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَا فَاطِمَةُ، بِنْتَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا أَعْرِفَنَّ مَا جَاءَ النَّاسُ غَدًا يَحْمِلُونَ الْآخِرَةَ، وَجِئْتُمْ تَحْمِلُونَ الدُّنْيَا، إِنَّمَا أَوْلِيَائِي مِنْكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُتَّقُونَ، إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ مُسْتَصْبِحٍ فِي قَوْمِهِ أَتَاهُمْ فَقَالَ: يَا قَوْمِ، أَتَيْتُمْ غَشَيْتُمْ، وَاصَبَاحَاهُ، أَنَا النَّذِيرُ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى الْوَقَارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے بنو ہاشم! اے بنو عبدالمطلب! اے صفیہ! جو اللہ کے رسول کی پھوپھی ہیں، اے محمد کی صاحبزادی فاطمہ! میں یہ صورتحال نہ پاؤں کہ کل (قیامت کے دن) لوگ آئیں، تو انہوں نے آخرت اٹھائی ہوئی ہو، اور تم آؤ، تو تم نے دنیا اٹھائی ہوئی ہو، قیامت کے دن تم میں سے میرے ساتھی پرہیزگار لوگ ہوں گے، میری اور تمہاری مثال ایسے شخص کی مانند ہے، جو اپنی قوم میں آ کر ان سے یہ کہتا ہے: اے میری قوم! خطرہ تمہارے سر پر پہنچنے والا ہے، خطرے کی بات ہے، میں ڈرانے والا ہوں، موت برباد کر دینے والی ہے، اور قیامت کا وعدہ ہے (یعنی قیامت طے شدہ ہے)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17699]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن یحیی وقار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ رَضِىَ اللَّهُ عَنْهُمْا [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17699]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (86)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 86»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17699 in Urdu