🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْمَوَاعِظِ .
مواعظ کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17700
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ - وَلَيْسَتْ بِالْجَدْعَاءِ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، كَأَنَّ الْمَوْتَ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا كُتِبَ، وَكَأَنَّ الْحَقَّ فِيهَا عَلَى غَيْرِنَا وَجَبَ، وَكَأَنَّمَا نُشَيِّعُ مِنَ الْمَوْتَى سُفُرٌ عَمَّا قَلِيلٍ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ، نُبَوِّئُهُمْ أَجْدَاثَهُمْ، وَنَأْكُلُ تُرَاثَهُمْ كَأَنَّكُمْ مُخَلَّدُونَ بَعْدَهُمْ، قَدْ نَسِيتُمْ كُلَّ وَاعِظَةٍ، وَأَمِنْتُمْ كُلَّ جَائِحَةٍ. طُوبَى لِمَنْ شَغَلَهُ عَيْبُهُ عَنْ عُيُوبِ النَّاسِ، وَتَوَاضَعَ لِلَّهِ فِي غَيْرِ مَنْقَصَةٍ، وَأَنْفَقَ مِنْ مَالٍ جَمَعَهُ فِي غَيْرِ مَعْصِيَةٍ، وَخَالَطَ أَهْلَ الْفِقْهِ، وَجَانَبَ أَهْلَ الشَّكِّ وَالْبِدْعَةِ، وَصَلُحَتْ عَلَانِيَتُهُ، وَعَزَلَ النَّاسَ عَنْ شَرِّهِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ النَّصْرُ بْنُ مُحْرِزٍ وَغَيْرُهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اونٹنی ”عضباء“ پر ”جدعاء“ پر نہیں، موجود رہتے ہوئے، ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! (یوں محسوس ہوتا ہے) جیسے موت ہمارے علاوہ پر لازم قرار دی گئی ہے، اور حق ہمارے علاوہ پر واجب ہوا ہے، اور جن مردوں (کے جنازوں) کے ساتھ ہم چلتے ہیں، وہ تھوڑا سا سفر ہے، پھر ہم ان کو قبروں میں رکھ دیں گے اور ان کی وراثت کھا لیں گے، اور گویا تم نے ان کے بعد ہمیشہ زندہ رہنا ہے، تم نصیحت کرنے والی ہر چیز بھول چکے ہو، اور ہلاک کرنے والی ہر چیز سے (خود کو) محفوظ سمجھے ہوئے ہو، اس شخص کے لئے مبارکباد ہے، جس کے ذاتی عیوب اُسے لوگوں کی عیب چینی سے محفوظ رکھیں، اور وہ کوئی کمی کیے بغیر اللہ تعالیٰ کے لیے تواضع اختیار کرے، اور وہ اس مال میں سے خرچ کرے، جو اس نے معصیت کے علاوہ (یعنی حلال طریقے سے) کمایا ہو، وہ اہل علم کے ساتھ میل جول رکھے، اور شک کرنے والوں اور بدعتیوں سے لاتعلق رہے، اُس کا ظاہر ٹھیک ہو، اور وہ اپنی ذات کے شر کے حوالے سے، لوگوں سے الگ تھلگ رہے (یعنی لوگ اس کے شر سے محفوظ ہوں)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن محرز ہے اور اس کے علاوہ دیگر ضعیف راوی بھی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17700]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3225)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6237»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17700 in Urdu