الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
حدیث نمبر: 17754
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِمَالٍ فَقَسَّمَهُ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فَفَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَاسْتَشَارَ فِيهَا فَقَالُوا: لَوْ تَرَكْتُهُ لِنَائِبَةٍ إِنْ كَانَتْ. قَالَ: وَعَلِيٌّ سَاكِتٌ لَا يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ: مَا لَكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ لَا تَتَكَلَّمُ؟ قَالَ: قَدْ أَخْبَرَ الْقَوْمُ، فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: لَتُكَلِّمُنِي. فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَغَ مِنْ قِسْمَةِ هَذَا الْمَالِ، وَذَكَرَ حَدِيثَ مَالِ الْبَحْرَيْنِ حِينَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَنْ يُقَسِّمَهُ اللَّيْلَ، فَصَلَّى الصَّلَوَاتِ فِي الْمَسْجِدِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُ ذَلِكَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى فَرَغَ مِنْهُ، فَقَالَ: لَا جَرَمَ لَتُقَسِّمَنَّهُ ; فَقَسَّمَهُعَلِيٌّ فَأَصَابَنِي مِنْهُ ثَمَانُمِائَةِ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ مال لایا گیا، وہ انہوں نے مسلمانوں کے درمیان تقسیم کیا، اس مال میں سے کچھ بچ گیا، انہوں نے اس بچے ہوئے مال کے بارے میں مشورہ لیا، تو لوگوں نے کہا: اگر آپ اسے کسی ممکنہ ضروری صورتحال کے لئے سنبھال کے رکھیں، تو یہ مناسب ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس دوران خاموش رہے انہوں نے کوئی بات نہیں کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: اے ابوالحسن! کیا وجہ ہے؟ آپ نے کوئی بات نہیں کی؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگوں نے بتا تو دیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ بھی مجھے کچھ کہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اس مال کی تقسیم سے فارغ ہو چکا ہے، پھر انہوں نے وہ حدیث ذکر کی، جو بحرین کے مال کے بارے میں ہے، جب وہ مال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اس مال کی تقسیم کے درمیان، رات رکاوٹ بن گئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام نمازیں مسجد میں ادا کی تھیں، اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے میں (یعنی اس مال کے حوالے سے) پریشانی دیکھی تھی، یہاں تک کہ آپ اس کے حوالے سے فارغ ہو گئے (یعنی جب آپ فارغ ہو گئے تو آپ کی پریشانی ختم ہوئی)۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اب تو یہ لازم ہے کہ آپ ہی اس مال کو تقسیم کریں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ مال تقسیم کیا۔ راوی کہتے ہیں: اُس میں سے میرے حصے میں آٹھ سو درہم آئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17754]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17754]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 17754 in Urdu