🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17750
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَلَكٌ بِبَابٍ مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ يَقُولُ: مَنْ يُقْرِضُ الْيَوْمَ يُجْزَ غَدًا، وَمَلَكٌ بِبَابٍ آخَرَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُنْفِقَ مَالٍ خَلَفًا، وَأَعْطِ مُمْسِكَ مَالٍ تَلَفًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ، فِي أَحَدِهِمَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَالَ ابْنُ دَقِيقِ الْعِيدِ: إِنَّهُ وُثِّقَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آسمان کے دروازوں میں سے ایک دروازے سے ایک فرشتہ یہ کہتا ہے: کون شخص آج قرض دے گا؟ کہ کل اسے جزا دی جائے، اور دوسرے دروازے سے ایک فرشتہ یہ کہتا ہے: اے اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کی جگہ مزید عطا فرما، اور خرچ نہ کرنے والے کے مال کو ضائع کر دے!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ان دونوں میں سے ایک سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن دقیق العید کہتے ہیں: اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17750]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (8040)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8930»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17751
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِلنَّاسِ: مَا تَرَوْنَ فِي فَضْلٍ فَضَلَ عِنْدَنَا مِنْ هَذَا الْمَالِ؟ فَقَالَ النَّاسُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَدْ شَغَلْنَاكَ عَنْ أَهْلِكَ، وَضَيْعَتِكَ، وَتِجَارَتِكَ ; فَهُوَ لَكَ، فَقَالَ لِي: مَا تَقُولُ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: قَدْ أَشَارُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ لِي: قُلْ. فَقُلْتُ: لِمَ تَجْعَلُ يَقِينَكَ ظَنًّا، فَقَالَ: لَتَخْرُجَنَّ مِمَّا قُلْتَ، فَقُلْتُ: أَجَلْ وَاللَّهِ لَأَخْرُجَنَّ مِمَّا قُلْتُ، أَتَذْكُرُ حِينَ بَعَثَكَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعِيًا فَأَتَيْتَ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَمَنَعَكَ صَدَقَتَهُ، فَكَانَ بَيْنَكُمَا شَيْءٌ، فَقُلْتَ لِي: انْطَلِقْ مَعِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْنَاهُ خَاثِرًا فَرَجَعْنَا، ثُمَّ غَدَوْنَا عَلَيْهِ فَوَجَدْنَاهُ طَيِّبَ النَّفْسِ، فَأَخْبَرْتَهُ بِالَّذِي صَنَعَ فَقَالَ لَكَ:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟". وَذَكَرْنَا لَهُ الَّذِي مِنْ خُثُورِهِ فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، وَالَّذِي رَأَيْنَاهُ مِنْ طِيبِ نَفْسِهِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي فَقَالَ:" إِنَّكُمَا أَتَيْتُمَا فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، وَقَدْ بَقِيَ عِنْدِي مِنَ الصَّدَقَةِ دِينَارَانِ، فَكَانَ ذَلِكَ الَّذِي رَأَيْتُمَا مِنْ خُثُورِي لَهُ، وَأَتَيْتُمَانِي الْيَوْمَ وَقَدْ وَجَّهْتُهُمَا فَذَلِكَ الَّذِي رَأَيْتُمَا مِنْ طِيبِ نَفْسِي". فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ وَاللَّهِ، لَأَشْكُرَنَّ لَكَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ وَلَا عُمَرَ ; فَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحٌ.
وَكَذَلِكَ أَبُو يَعْلَى، وَزَادَ فِيهِ فَقُلْتُ: لِمَ تَجْعَلُ يَقِينَكَ ظَنًّا، وَعِلْمَكَ جَهْلًا؟ فَقَالَ: لِتَخْرُجْنَ مِمَّا قُلْتَ، أَوْ لَأُعَاقِبَنَّكَ، وَقَالَ: لَأَشْكُرَنَّ لَكَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ تُعَجِّلُ الْعُقُوبَةَ وَتُؤَخِّرُ الشُّكْرَ.
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّكُمَا أَتَيْتُمَانِي وَعِنْدِي دَنَانِيرُ قَدْ قَسَّمْتُهَا وَبَقِيَتْ مِنْهَا سَبْعَةٌ".
ابوبختری نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: اس مال میں سے جو مال بچ گیا ہے، اس کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! ہماری وجہ سے آپ اپنے اہل خانہ کو، اپنی زمین کو، اپنی تجارت کو وقت نہیں دے پاتے ہیں، تو یہ مال آپ کو ملنا چاہیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: آپ کیا کہتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: لوگوں نے آپ کو مشورہ دے تو دیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: آپ بھی کچھ کہیں! تو میں نے کہا: آپ اپنے یقین کو گمان کیوں بناتے ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اپنی بات کی وضاحت کریں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، اللہ کی قسم! میں اپنی بات واضح کر دیتا ہوں، کیا آپ کو یہ بات یاد ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا، تو آپ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تھے، انہوں نے اپنی زکوۃ آپ کو نہیں دی تھی، اور آپ دونوں کے درمیان تکرار ہو گئی تھی، آپ نے مجھ سے یہ کہا: تھا: تم میرے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلو! جب ہم آئے، تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پریشان پایا، تو ہم واپس آ گئے، اگلے دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے آپ کو پایا کہ آپ کا مزاج خوشگوار ہے، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے طرز عمل کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ کہ آدمی کا چچا، اُس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، پھر ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ گزشتہ دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشان تھے، اور آج کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج خوشگوار تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گزشتہ دن جب تم دونوں میرے پاس آئے تھے، اُس وقت میرے پاس صدقہ کے مال میں سے دو دینار بچ گئے تھے، تو ان دونوں کی وجہ سے میں پریشان تھا، جو تم دونوں نے دیکھا تھا، اور آج جب تم دونوں میرے پاس آئے ہو، تو میں ان دونوں کو خرچ کر چکا ہوں، اسی لئے تم میرے مزاج کو خوشگوار دیکھ رہے ہو۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) یہ کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، اللہ کی قسم! اور میں دنیا اور آخرت میں، آپ کا ضرور شکریہ ادا کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ بختری نامی راوی نے، نہ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے اور نہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، تو
یہ روایت مرسل اور مستند ہے۔ امام ابویعلیٰ نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں نے کہا: آپ کیوں اپنے یقین کو گمان اور اپنے علم کو جہالت بناتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: یا تو تم اپنی بات کی وضاحت کرو، ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا۔ (بعد میں) انہوں نے یہ کہا: میں دنیا اور آخرت میں تمہارا ضرور شکریہ ادا کروں گا، تو میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ نے سزا کا ذکر جلدی کیوں کیا؟ اور شکریہ کو مؤخر کیوں کیا؟ امام بزار نے بھی
یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”جب تم دونوں میرے پاس آئے تھے، تو میرے پاس کچھ دینار موجود تھے، جنہیں میں نے تقسیم کر دیا تھا اور ان میں سے سات بچ گئے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17751]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3661) اخرجه ابو يعلى فى المسند (545) اخرجه احمد فى المسند (725)، أخرجه مسند أحمد برقم: 727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17752
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ سَاهِمُ الْوَجْهِ، فَحَسِبْتُ ذَلِكَ مِنْ وَجَعٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لَكَ سَاهِمُ الْوَجْهِ؟ فَقَالَ:" مِنْ أَجْلِ الدَّنَانِيرِ السَّبْعَةِ الَّتِي أَتَيْنَا بِهَا أَمْسِ، أَمْسَيْنَا وَهِيَ فِي خُصْمِ الْفِرَاشِ".
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، آپ کا چہرہ مبارک متغیر تھا، میں سمجھی کہ شاید وہ کسی تکلیف کی وجہ سے ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا وجہ ہے؟ کہ آپ کا چہرہ متغیر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان سات دیناروں کی وجہ سے ایسا ہے، جو گزشتہ شام ہمارے پاس لائے گئے تھے، اور شام گزر گئی اور وہ بستر کے کونے میں موجود ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17752]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7017) اخرجه احمد فى المسند (293/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 25975»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17753
وَفِي رِوَايَةٍ:" أَمْسَيْنَا وَلَمْ نُنْفِقْهَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”شام ہو گئی ہے اور ہم نے انہیں خرچ نہیں کیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17753]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17754
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بِمَالٍ فَقَسَّمَهُ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ فَفَضَلَتْ مِنْهُ فَضْلَةٌ، فَاسْتَشَارَ فِيهَا فَقَالُوا: لَوْ تَرَكْتُهُ لِنَائِبَةٍ إِنْ كَانَتْ. قَالَ: وَعَلِيٌّ سَاكِتٌ لَا يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ: مَا لَكَ يَا أَبَا الْحَسَنِ لَا تَتَكَلَّمُ؟ قَالَ: قَدْ أَخْبَرَ الْقَوْمُ، فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: لَتُكَلِّمُنِي. فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَرَغَ مِنْ قِسْمَةِ هَذَا الْمَالِ، وَذَكَرَ حَدِيثَ مَالِ الْبَحْرَيْنِ حِينَ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحَالَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَنْ يُقَسِّمَهُ اللَّيْلَ، فَصَلَّى الصَّلَوَاتِ فِي الْمَسْجِدِ، فَلَقَدْ رَأَيْتُ ذَلِكَ فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى فَرَغَ مِنْهُ، فَقَالَ: لَا جَرَمَ لَتُقَسِّمَنَّهُ ; فَقَسَّمَهُعَلِيٌّ فَأَصَابَنِي مِنْهُ ثَمَانُمِائَةِ دِرْهَمٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ مال لایا گیا، وہ انہوں نے مسلمانوں کے درمیان تقسیم کیا، اس مال میں سے کچھ بچ گیا، انہوں نے اس بچے ہوئے مال کے بارے میں مشورہ لیا، تو لوگوں نے کہا: اگر آپ اسے کسی ممکنہ ضروری صورتحال کے لئے سنبھال کے رکھیں، تو یہ مناسب ہو گا، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس دوران خاموش رہے انہوں نے کوئی بات نہیں کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: اے ابوالحسن! کیا وجہ ہے؟ آپ نے کوئی بات نہیں کی؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: لوگوں نے بتا تو دیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ بھی مجھے کچھ کہیں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اس مال کی تقسیم سے فارغ ہو چکا ہے، پھر انہوں نے وہ حدیث ذکر کی، جو بحرین کے مال کے بارے میں ہے، جب وہ مال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور اس مال کی تقسیم کے درمیان، رات رکاوٹ بن گئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام نمازیں مسجد میں ادا کی تھیں، اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے میں (یعنی اس مال کے حوالے سے) پریشانی دیکھی تھی، یہاں تک کہ آپ اس کے حوالے سے فارغ ہو گئے (یعنی جب آپ فارغ ہو گئے تو آپ کی پریشانی ختم ہوئی)۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اب تو یہ لازم ہے کہ آپ ہی اس مال کو تقسیم کریں، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ مال تقسیم کیا۔ راوی کہتے ہیں: اُس میں سے میرے حصے میں آٹھ سو درہم آئے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17754]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17755
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ - يَعْنِي الْخُدْرِيَّ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا أَبْقَى صُبْحَ ثَالِثَةٍ وَعِنْدِي مِنْهُ شَيْءٌ إِلَّا شَيْئًا أُعِدُّهُ لِدَيْنٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عَطِيَّةُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس اُحد پہاڑ سونے کا ہو کر موجود ہو، اور پھر تیسرے دن کی صبح، اُس میں سے کچھ بھی میرے پاس موجود ہو، سوائے اُس کے، جس کو میں نے قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال کے رکھا ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17755]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3659)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17756
وَعَنْ سَمُرَةَ - يَعْنِي ابْنَ جُنْدَبٍ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا كُلَّهُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادٍ فِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ”مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ میرے پاس اُحد پہاڑ، سارے کا سارا سونے کا ہو کر موجود ہو۔“
یہ روایت امام بزار نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17756]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3658)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17757
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو ذَرٍّ: يَا ابْنَ أَخِي، كُنْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِهِ فَقَالَ لِي:" يَا أَبَا ذَرٍّ، مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي أُحُدًا ذَهَبًا وَفِضَّةً أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ أَدَعُ مِنْهُ قِيرَاطًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قِنْطَارًا؟ قَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، أَذْهَبُ إِلَى الْأَقَلِّ وَتَذْهَبُ إِلَى الْأَكْثَرِ! أُرِيدُ الْآخِرَةَ وَتُرِيدُ الدُّنْيَا، قِيرَاطًا". فَأَعَادَهَا عَلَيَّ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَيْ جَبَلًا يَا أَبَا ذَرٍّ، أَيُّ جَبَلٍ هَذَا؟". قُلْتُ: أُحُدٌ. قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّهُ لِي ذَهَبًا قِطَعًا". فَذَكَرَ نَحْوَهُ. وَإِسْنَادُ الْبَزَّارِ حَسَنٌ.
سیدنا عبیداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: ”اے میرے بھتیجے! میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھاما ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوذر! مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ میرے لیے سونے اور چاندی کا ہو جائے، اور میں اُسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہوں، یہاں تک کہ جس دن میرا انتقال ہو، تو میں نے اس میں سے ایک قیراط چھوڑ دیا ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! (ایک قیراط، یا) ایک قنطار؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوذر! میں تھوڑے کی طرف جا رہا ہوں اور تم زیادہ کی طرف جا رہے ہو، میں آخرت چاہتا ہوں اور تم دنیا چاہتے ہو (میں نے کہا: ہے:) ایک قیراط، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ میرے سامنے اُسے دہرایا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کون سا پہاڑ ہے؟ اے ابوذر! یہ کون سا پہاڑ ہے؟ میں نے جواب دیا: احد ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے پاس سونے کے ٹکڑے ہوں۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ امام بزار کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17757]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3657)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1342، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20822، 20915، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2767، وأخرجه مسند البزار برقم: 3899، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3183»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17758
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّهُ جَاءَ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَأُذِنَ لَهُ وَبِيَدِهِ عَصًا، فَقَالَ عُثْمَانُ: يَا كَعْبُ، إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ مَاتَ، وَتَرَكَ مَالًا، فَمَا تَرَى فِيهِ؟ فَقَالَ: إِنْ كَانَ قَضَى فِيهِ حَقَّ اللَّهِ فَلَا بَأْسَ عَلَيْهِ، فَرَفَعَ أَبُو ذَرٍّ عَصَاهُ فَضَرَبَ كَعْبًا وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أُحِبُّ لَوْ أَنَّ هَذَا الْجَبَلَ لِي ذَهَبًا أُنْفِقُهُ وَيَتَقَبَّلُ مِنِّي أَذَرُ مِنْهُ خَلْفِي سِتَّ أَوَاقٍ". أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا عُثْمَانُ، سَمِعْتَهُ؟ - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - قَالَ: نَعَمْ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ: قَالَ كَعْبٌ: إِنِّي أَجِدُ فِي التَّوْرَاةِ الَّذِي حَدَّثْتُكُمْ، قَالَ اللَّهُ: (يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ) إِلَى آخِرِ الْآيَةِ. قَالَ:" فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - مَحَاهُ، وَإِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت دی اُن کے ہاتھ میں عصا موجود تھا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے کعب! سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ہے، انہوں نے مال چھوڑا ہے، تو تم اس کے بارے میں کیا رائے دیتے ہو؟ تو کعب نے جواب دیا: اگر انہوں نے اس مال کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حق کو ادا کر دیا تھا تو پھر ان پر کوئی حرج نہیں ہے، سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے اپنا عصا اٹھایا اور وہ کعب کو مارا اور بولے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ یہ پہاڑ میرے لیے سونے کا ہو جائے اور میں اُسے خرچ کرتا رہوں اور مجھ سے وہ لیا جاتا رہے اور پھر میں اس میں سے اپنے پیچھے چھ اوقیہ چھوڑ دوں۔“ (پھر سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے سیدنا عثمان! میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ یہ بات انہوں نے تین مرتبہ دریافت کی، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں!

یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس کو ایک سے زیادہ افراد نے ضعیف قرار دیا ہے،

یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”کعب نے کہا: میں نے ”تورات“ میں وہ بات پائی ہے، جو آپ لوگوں کو بیان کی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ مٹا دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔“ یہ آیت کے آخر تک ہے۔ تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اسے مٹا دیا ہے اور میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17758]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (453)، أخرجه مسند أحمد برقم: 455، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3378»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17759
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَى أُحُدٍ فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا يَسُرُّنِي أَنَّ أُحُدًا تَحَوَّلَ لِآلِ مُحَمَّدٍ ذَهَبًا أُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، أَمُوتُ يَوْمَ أَمُوتُ أَدَعُ مِنْهُ دِينَارَيْنِ إِلَّا دِينَارَيْنِ أُعِدُّهُمَا لِدَيْنٍ إِنْ كَانَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هِلَالِ بْنِ خَبَّابٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُحد پہاڑ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اُحد پہاڑ، آل محمد کے لیے سونے میں تبدیل ہو جائے، اور میں اُسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا رہوں، اور جس دن میرا انتقال ہو، تو میں نے اس میں سے دو دینار چھوڑے ہوں، سوائے ان دو دیناروں کے، جنہیں میں نے قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال کے رکھا ہو، اگر (کوئی قرض) ہو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ہلال بن خباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الزُّهْدِ/حدیث: 17759]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2684) اخرجه احمد فى المسند (300/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2719، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11899»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں