🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17751
وَعَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِلنَّاسِ: مَا تَرَوْنَ فِي فَضْلٍ فَضَلَ عِنْدَنَا مِنْ هَذَا الْمَالِ؟ فَقَالَ النَّاسُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَدْ شَغَلْنَاكَ عَنْ أَهْلِكَ، وَضَيْعَتِكَ، وَتِجَارَتِكَ ; فَهُوَ لَكَ، فَقَالَ لِي: مَا تَقُولُ أَنْتَ؟ فَقُلْتُ: قَدْ أَشَارُوا عَلَيْكَ، فَقَالَ لِي: قُلْ. فَقُلْتُ: لِمَ تَجْعَلُ يَقِينَكَ ظَنًّا، فَقَالَ: لَتَخْرُجَنَّ مِمَّا قُلْتَ، فَقُلْتُ: أَجَلْ وَاللَّهِ لَأَخْرُجَنَّ مِمَّا قُلْتُ، أَتَذْكُرُ حِينَ بَعَثَكَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاعِيًا فَأَتَيْتَ الْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَمَنَعَكَ صَدَقَتَهُ، فَكَانَ بَيْنَكُمَا شَيْءٌ، فَقُلْتَ لِي: انْطَلِقْ مَعِيَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدْنَاهُ خَاثِرًا فَرَجَعْنَا، ثُمَّ غَدَوْنَا عَلَيْهِ فَوَجَدْنَاهُ طَيِّبَ النَّفْسِ، فَأَخْبَرْتَهُ بِالَّذِي صَنَعَ فَقَالَ لَكَ:" أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ عَمَّ الرَّجُلِ صِنْوُ أَبِيهِ؟". وَذَكَرْنَا لَهُ الَّذِي مِنْ خُثُورِهِ فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، وَالَّذِي رَأَيْنَاهُ مِنْ طِيبِ نَفْسِهِ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي فَقَالَ:" إِنَّكُمَا أَتَيْتُمَا فِي الْيَوْمِ الْأَوَّلِ، وَقَدْ بَقِيَ عِنْدِي مِنَ الصَّدَقَةِ دِينَارَانِ، فَكَانَ ذَلِكَ الَّذِي رَأَيْتُمَا مِنْ خُثُورِي لَهُ، وَأَتَيْتُمَانِي الْيَوْمَ وَقَدْ وَجَّهْتُهُمَا فَذَلِكَ الَّذِي رَأَيْتُمَا مِنْ طِيبِ نَفْسِي". فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ وَاللَّهِ، لَأَشْكُرَنَّ لَكَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ وَلَا عُمَرَ ; فَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحٌ.
وَكَذَلِكَ أَبُو يَعْلَى، وَزَادَ فِيهِ فَقُلْتُ: لِمَ تَجْعَلُ يَقِينَكَ ظَنًّا، وَعِلْمَكَ جَهْلًا؟ فَقَالَ: لِتَخْرُجْنَ مِمَّا قُلْتَ، أَوْ لَأُعَاقِبَنَّكَ، وَقَالَ: لَأَشْكُرَنَّ لَكَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ، فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، لِمَ تُعَجِّلُ الْعُقُوبَةَ وَتُؤَخِّرُ الشُّكْرَ.
وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّكُمَا أَتَيْتُمَانِي وَعِنْدِي دَنَانِيرُ قَدْ قَسَّمْتُهَا وَبَقِيَتْ مِنْهَا سَبْعَةٌ".
ابوبختری نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت نقل کی ہے: وہ بیان کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: اس مال میں سے جو مال بچ گیا ہے، اس کے بارے میں تم لوگوں کی کیا رائے ہے؟ لوگوں نے کہا: اے امیر المؤمنین! ہماری وجہ سے آپ اپنے اہل خانہ کو، اپنی زمین کو، اپنی تجارت کو وقت نہیں دے پاتے ہیں، تو یہ مال آپ کو ملنا چاہیے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے دریافت کیا: آپ کیا کہتے ہیں؟ میں نے جواب دیا: لوگوں نے آپ کو مشورہ دے تو دیا ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: آپ بھی کچھ کہیں! تو میں نے کہا: آپ اپنے یقین کو گمان کیوں بناتے ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ اپنی بات کی وضاحت کریں، میں نے کہا: ٹھیک ہے، اللہ کی قسم! میں اپنی بات واضح کر دیتا ہوں، کیا آپ کو یہ بات یاد ہے؟ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تھا، تو آپ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تھے، انہوں نے اپنی زکوۃ آپ کو نہیں دی تھی، اور آپ دونوں کے درمیان تکرار ہو گئی تھی، آپ نے مجھ سے یہ کہا: تھا: تم میرے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلو! جب ہم آئے، تو ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پریشان پایا، تو ہم واپس آ گئے، اگلے دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہم نے آپ کو پایا کہ آپ کا مزاج خوشگوار ہے، آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے طرز عمل کے بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے فرمایا: کیا تم یہ بات نہیں جانتے ہو؟ کہ آدمی کا چچا، اُس کے باپ کی جگہ ہوتا ہے، پھر ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی کہ گزشتہ دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پریشان تھے، اور آج کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاج خوشگوار تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گزشتہ دن جب تم دونوں میرے پاس آئے تھے، اُس وقت میرے پاس صدقہ کے مال میں سے دو دینار بچ گئے تھے، تو ان دونوں کی وجہ سے میں پریشان تھا، جو تم دونوں نے دیکھا تھا، اور آج جب تم دونوں میرے پاس آئے ہو، تو میں ان دونوں کو خرچ کر چکا ہوں، اسی لئے تم میرے مزاج کو خوشگوار دیکھ رہے ہو۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے) یہ کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، اللہ کی قسم! اور میں دنیا اور آخرت میں، آپ کا ضرور شکریہ ادا کروں گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ بختری نامی راوی نے، نہ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے اور نہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سماع کیا ہے، تو
یہ روایت مرسل اور مستند ہے۔ امام ابویعلیٰ نے بھی اسے اسی طرح نقل کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں نے کہا: آپ کیوں اپنے یقین کو گمان اور اپنے علم کو جہالت بناتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: یا تو تم اپنی بات کی وضاحت کرو، ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا۔ (بعد میں) انہوں نے یہ کہا: میں دنیا اور آخرت میں تمہارا ضرور شکریہ ادا کروں گا، تو میں نے کہا: اے امیر المؤمنین! آپ نے سزا کا ذکر جلدی کیوں کیا؟ اور شکریہ کو مؤخر کیوں کیا؟ امام بزار نے بھی
یہ روایت اسی طرح نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) ”جب تم دونوں میرے پاس آئے تھے، تو میرے پاس کچھ دینار موجود تھے، جنہیں میں نے تقسیم کر دیا تھا اور ان میں سے سات بچ گئے تھے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17751]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3661) اخرجه ابو يعلى فى المسند (545) اخرجه احمد فى المسند (725)، أخرجه مسند أحمد برقم: 727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 17751 in Urdu