الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابٌ فِي الْإِنْفَاقِ وَالْإِمْسَاكِ .
خرچ کرنا اور روک کے رکھنا (یعنی خرچ نہ کرنا)
حدیث نمبر: 17774
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَهْدَيْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثَلَاثَ طَوَائِرَ، فَأَطْعَمَ خَادِمَهُ طَائِرًا، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ أَتَتْهُ بِهَا فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَمْ أَنْهَكِ أَنْ تَرْفَعِي شَيْئًا لِغَدٍ ; فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَأْتِي بِرِزْقِ كُلِّ غَدٍ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین پرندے تحفے کے طور پر دیے گئے، آپ نے ایک پرندہ اپنی خادمہ کو کھانے کے لئے دے دیا، اگلے دن وہ خادمہ اس پرندے کا گوشت لے کر آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس سے منع نہیں کیا تھا؟ کہ تم نے کل کے لیے کوئی چیز نہیں رکھنی ہے، اللہ تعالیٰ ہر آنے والی کل کا رزق عطا کر دے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17774]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17774]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4223)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12631، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3376/1، 7351»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17774 in Urdu