الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابُ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ .
دنیا میٹھی اور سرسبز ہے
حدیث نمبر: 17812
وَعَنْ عَمْرَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَهَا بِحَقِّهَا بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهَا، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ لَهُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَوْمَ يَلْقَاهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدہ عمرہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، جو شخص اس کے حق کے ہمراہ اسے حاصل کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے اس میں برکت رکھے گا اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مال کے بارے میں، کچھ ناحق طلبگار ہیں، جنہیں قیامت کے دن جہنم نصیب ہو گی، جب وہ لوگ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17812]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17812]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (340/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 17812 in Urdu