🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. بَابُ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ .
دنیا میٹھی اور سرسبز ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17811
وَعَنْ مَيْمُونَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَمَنِ اتَّقَى فِيهَا وَأَصْلَحَ فِي ذَلِكَ، أَلَا وَهُوَ كَالْآكِلِ وَلَا يَشْبَعُ، فَبُعْدُ النَّاسِ كَبُعْدِ الْكَوْكَبَيْنِ: أَحَدُهُمَا يَطْلُعُ بِالْمُشْرِقِ، وَالْآخَرُ يَغِيبُ بِالْمَغْرِبِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ عَنْهُ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بیشک دنیا میٹھی، سرسبز ہے، جو شخص اس کے بارے میں پرہیزگاری اختیار کرے گا اور اس کو ٹھیک رکھے گا (شاید اصل متن میں کچھ الفاظ نقل نہیں ہوئے) خبردار! اس کی مثال ایسے کھانے والے کی مانند ہے، جو سیر نہیں ہوتا ہے، لوگوں کے درمیان اتنی دوری ہوتی ہے، جتنی دو ستاروں کے درمیان دوری ہوتی ہے، جن دونوں میں سے ایک مشرق میں طلوع ہوتا ہے اور دوسرا مغرب میں غروب ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17811]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7099) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (24/24)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3279، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 17811 in Urdu