الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ مَا يَكْفِي ابْنَ آدَمَ مِنَ الدُّنْيَا .
ابن آدم کے لئے، دنیا میں کتنا کچھ کفایت کرتا ہے؟
حدیث نمبر: 17854
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ قَالَ: عَادَ خَبَّابًا نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَبْشِرْ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، تَرِدُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَوْضَ ؛ فَقَالَ: فَكَيْفَ بِهَذَا! وَأَشَارَ إِلَى أَعْلَى الْبَيْتِ وَأَسْفَلِهِ، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا يَكْفِي أَحَدَكُمْ مِنَ الدُّنْيَا كَزَادِ الرَّاكِبِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
یحیی بن جعدہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب، سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے گئے، أن حضرات نے کہا: اے ابوعبداللہ! آپ کو مبارک ہو، آپ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حوض (کوثر) پر جائیں گے، تو سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے ہوتے ہوئے کیسے ہو سکتا ہے؟ انہوں نے گھر کے اوپر والے اور نیچے والے حصے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی، جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”تم میں سے کسی ایک کے لئے، دنیا میں سے اتنی چیز کفایت کرتی ہے، جتنا کسی سوار (یعنی مسافر) کا زاد سفر ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن جعدہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17854]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف یحیی بن جعدہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17854]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7214)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3695، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3185، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7359/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 17854 in Urdu