الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُزْلَةِ .
گوشہ نشینی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18190
وَعَنْ أُمِّ مَيْسَرَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ رَجُلًا؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ فَقَالَ:" رَجُلٌ آخِذٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ يَنْظُرُ أَنْ يُغِيرَ، أَوْ يُغَارَ عَلَيْهِ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَهُ رَجُلًا؟". قَالُوا: بَلَى. فَأَشَارَ بِيَدِهِ نَحْوَ الْحِجَازِ فَقَالَ:" رَجُلٌ فِي غَنِيمَةٍ، يُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ، يَعْلَمُ مَا حَقُّ اللَّهِ تَعَالَى فِي مَالِهِ قَدِ اعْتَزَلَ النَّاسَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ إِسْحَاقَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ ام میسرہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں لوگوں میں سے سب سے بہتر فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے مشرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: وہ شخص جو اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھام لیتا ہے اور اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ وہ حملہ کرے؟ یا اس پر حملہ کیا جائے؟ کیا میں تمہیں اس کے بعد والے سب سے بہتر فرد کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک کے ذریعے حجاز کی طرف اشارہ کر کے یہ ارشاد فرمایا: وہ شخص جو اپنی بھیڑ بکریوں کے درمیان موجود ہو اور نماز قائم کرے، زکوۃ ادا کرے، وہ اپنے مال میں اللہ تعالیٰ کے حق کا علم رکھتا ہو اور لوگوں سے الگ تھلگ رہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18190]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ ابن اسحق نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (104/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18190 in Urdu