الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعُزْلَةِ .
گوشہ نشینی کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18191
وَعَنْ عَدَسَةَ الطَّائِيِّ قَالَ: كُنْتُ بِشَرَافٍ، فَنَزَلَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ فَبَعَثَنِي إِلَيْهِ أَهْلِي بِأَشْيَاءَ، وَجَاءَ غِلْمَةٌ لَنَا كَانُوا فِي الْإِبِلِ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعٍ بِطَيْرٍ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَيْهِ، فَلَمَّا ذَهَبْتُ بِهِ إِلَيْهِ سَأَلَنِي: مِنْ أَيْنَ جِئْتَنِي بِهَذَا الطَّيْرِ؟ قَالَ: قُلْتُ: جَاءَ غِلْمَانٌ لَنَا كَانُوا فِي الْإِبِلِ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِ لَيَالٍ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: لَوَدِدْتُ أَنِّي حَيْثُ صِيدَ لَا أُكَلِّمُ أَحَدًا بِشَيْءٍ، وَلَا يُكَلِّمُنِي حَتَّى أَلْحَقَ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَدَسَةَ الطَّائِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
عدسہ طائی بیان کرتے ہیں: میں ”شراف“ میں تھا، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آ کر ٹھہرے، میرے اہل خانہ نے کچھ اشیاء کے ہمراہ مجھے ان کی طرف بھیجا، ہمارے کچھ غلام جو ہمارے اونٹوں میں (آبادی سے دور) ہوتے تھے، وہ چار دن کے فاصلے سے پرندے لے کے آئے، جب میں ان پرندوں کا گوشت ان کے پاس لے کر گیا تو انہوں نے مجھ سے دریافت کیا: تم یہ پرندے کہاں سے میرے پاس لے کے آئے ہو؟ میں نے بتایا: ہمارے کچھ غلام ہیں جو ہمارے اونٹوں میں ہوتے ہیں، وہ چار دن کے فاصلے سے اسے لے کر آئے ہیں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میری یہ خواہش ہے کہ جہاں اس پرندے کا شکار ہوا ہے (یعنی جو جگہ آبادی سے چار دن کے فاصلے پر موجود ہے) میں وہاں رہتا، جہاں نہ میں کسی سے کوئی بات کرتا اور نہ کوئی میرے ساتھ بات کرتا، یہاں تک کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عدسہ طائی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18191]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عدسہ طائی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18191]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (87580)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18191 in Urdu