الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18248
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: خَرَجْتُ فَأَتَيْتُ حَائِطًا. قَالَ: فَقَالَ: دَلْوٌ بِتَمْرَةٍ، قَالَ: فَدَلَّيْتُ حَتَّى مَلَأْتُ كَفَّيَّ، ثُمَّ أَتَيْتُ الْمَاءَ فَاسْتَعْذَبْتُ - يَعْنِي شَرِبْتُ - ثُمَّ أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطْعَمْتُهُ نِصْفَهُ، وَأَكَلْتُ نِصْفَهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا إِلَّا أَنَّ مُجَاهِدًا لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَلِيٍّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نکلا اور ایک باغ میں آیا، اس شخص نے کہا: ایک کھجور کے عوض میں ایک ڈول نکالنا ہو گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ڈول نکالتا رہا، یہاں تک کہ میری ہتھیلی (کھجوروں سے) بھر گئی، پھر میں پانی کے پاس آیا اور میں نے پانی پیا، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے نصف کھجوریں آپ کو پیش کیں اور نصف کھجوریں میں نے کھا لیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18248]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، البتہ مجاہد نامی راوی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18248]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (678)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18248 in Urdu