الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18250
وَعَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ قَالَ: كُنْتُ بِالْإِسْكَنْدَرِيَّةِ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، فَذَكَرُوا مَا هُمْ فِيهِ مِنَ الْعَيْشِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الصَّحَابَةِ: لَقَدْ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا شَبِعَ أَهْلُهُ مِنَ الْخُبْزِ الْغَلِيثِ. قَالَ مُوسَى بْنُ عُلَيٍّ: يَعْنِي الشَّعِيرَ وَالسُّلْتَ إِذَا خُلِطَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
علی بن رباح بیان کرتے ہیں: میں ”اسکندریہ“ میں سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، لوگوں نے اس بات کا ذکر چھیڑ دیا کہ وہ کس طرح کی صورتحال میں رہ رہے ہیں؟ تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے ایک صاحب نے کہا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا اور آپ کے اہل خانہ نے غلیث (یعنی گندم اور جو کو ملا کر بنائی گئی) روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔“ موسیٰ بن علی کہتے ہیں: اس سے مراد جو اور سلت (یہ بھی جو کی ایک قسم ہے، جس میں چھلکا نہیں ہوتا اور یہ گندم کے مشابہ ہوتا ہے) کو ملا کر (روٹی پکانا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18250]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18250]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (198/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18250 in Urdu