🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18279
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ إِذَا غُذِيَ عَلَى أَحَدِكُمْ صَحِيفَةٌ وَرَاحَتْ أُخْرَى، وَغَدَا فِي حُلَّةٍ، وَرَاحَ فِي أُخْرَى، وَتَكْسُونَ بُيُوتَكُمْ كَمَا تُكْسَى الْكَعْبَةُ؟". فَقَالَ رَجُلٌ: نَحْنُ يَوْمَئِذٍ خَيْرٌ، قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْيَوْمَ خَيْرٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبدالله بن یزید خطمی رضی اللہ عنہ میں بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ آج زیادہ بہتر حالت میں ہو؟ یا اس وقت ہو گے جب تم میں سے کسی ایک کے پاس صبح کے وقت ایک پیالہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا، صبح کے وقت ایک حلہ لایا جائے گا اور شام کے وقت دوسرا لایا جائے گا اور تم اپنے گھروں پر یوں پردے لٹکاؤ گے، جس طرح خانہ کعبہ پر کپڑا لٹکایا جاتا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اس وقت بہتر حالت میں ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (جی نہیں!) بلکہ تم آج بہتر حالت میں ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوجعفر خطمی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18279]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18279 in Urdu