الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
حدیث نمبر: 18290
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَنْتُمْ أَكْثَرُ صَلَاةً، وَأَكْثَرُ اجْتِهَادًا مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانُوا خَيْرًا مِنْكُمْ، قَالُوا: بِمَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: إِنَّهُمْ كَانُوا أَزْهَدَ فِي الدُّنْيَا، أَرْغَبَ فِي الْآخِرَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَارَةُ بْنُ يَزِيدَ صَاحِبُ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے زیادہ (نفلی) نمازیں ادا کرتے ہو اور زیادہ اہتمام سے عبادت کرتے ہو لیکن وہ لوگ تم سے بہتر تھے، لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! وہ کیوں؟ انہوں نے جواب دیا: کیونکہ وہ لوگ دنیا سے زیادہ بے رغبت تھے اور آخرت کی طرف زیادہ رغبت رکھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن یزید ہے جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18290]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عمارہ بن یزید ہے جو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا شاگرد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18290]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8768)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18290 in Urdu