🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
149. بَابٌ فِي عَيْشِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسَّلَفِ .
نبی اکرم ﷺ اور سلف (صالحین) کے طرز زندگی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18303
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: هَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ - قَالَ شُعْبَةُ: أَحْسَبُهُ قَالَ: - شَهْرًا، قَالَ: فَأَتَاهُ عُمَرُ، وَهُوَ عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَّرَ الْحَصِيرُ بِجَنْبِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِسْرَى - أَحْسَبُهُ قَالَ: قَيْصَرُ - يَشْرَبُونَ فِي الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَأَنْتَ هَكَذَا؟ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُمْ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ فِي حَيَاتِهِمُ الدُّنْيَا". وَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّهْرُ تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا". وَكَسَرَ الْإِبْهَامَ فِي الثَّالِثَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج سے لاتعلقی اختیار کی۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک ماہ تک کے لئے لاتعلقی اختیار کی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چٹائی پر موجود تھے اور چٹائی کا نشان آپ کے پہلو پر بن گیا تھا، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کسریٰ اور قیصر سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیتے ہیں اور آپ کی یہ صورت حال ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں ان کی نعمتیں دنیاوی زندگی میں جلدی دے دی گئی ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے، اس طرح اور اس طرح اور اس طرح۔ راوی بیان کرتے ہیں: تیسری مرتبہ میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھا بند رکھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیچ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18303]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3676) اخرجه احمد فى المسند (7950)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7903، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8766»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 18303 in Urdu