🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِصَاصِ .
قصاص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18403
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ جَالِسًا وَشَاتَانِ تَعْتَلِفَانِ، فَنَطَحَتْ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى فَأَجْهَضَتْهَا، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: مَا يُضْحِكُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! قَالَ:" عَجِبْتُ لَهَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لِيُقَادَنَّ لَهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، دو بکریاں چر رہی تھیں، اُن دونوں میں سے ایک نے دوسری کو سینگ مار کر اس کا حمل گرا دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ کیوں ہنستے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اس پر حیرانی ہوئی، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، قیامت کے دن اُسے بدلہ دلوایا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18403]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3450) اخرجه احمد فى المسند (173/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد فی صحیح مسلم


Majma al-Zawa'id Hadith 18403 in Urdu