🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِصَاصِ .
قصاص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18404
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى شَاتَيْنِ تَنْتَطِحَانِ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ، هَلْ تَدْرِي فِيمَا انْتَطَحَتَا؟". قَالَ: لَا. قَالَ:" وَلَكِنَّ اللَّهَ يَدْرِي وَسَيَقْضِي بَيْنَهُمَا". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِالرِّوَايَةِ الْأُولَى، وَكَذَلِكَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْمُعْجَمِ الْأَوْسَطِ، وَفِيهَا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَيْخِهِ ابْنِ عَائِشَةَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَفِيهَا رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
ایک روایت میں یہ بات مذکور ہے: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بکریوں کو دیکھا کہ وہ ایک دوسرے کو سینگ مار رہی تھیں، آپ نے فرمایا: اے ابوذر! کیا تم اس بارے میں جانتے ہو؟ یہ جو ایک دوسرے کو سینگ مار رہی ہیں، سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے اور وہ عنقریب ان دونوں کے درمیان فیصلہ دے گا۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام بزار نے پہلی روایت نقل کی ہے امام طبرانی نے اسی طرح کی روایت معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابی سلیم ہے اور وہ مدلس ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ان کے استاد ابن عائشہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ دوسری روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18404]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (162/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18404 in Urdu