🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِيزَانِ وَالصِّرَاطِ وَالْوُرُودِ .
میزان، پل صراط اور (جہنم پر) ”ورود“ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18443
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَدْعُو النَّاسَ [ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ] بِأَسْمَائِهِمْ سَتْرًا مِنْهُ عَلَى عِبَادِهِ، وَأَمَّا عِنْدَ الصِّرَاطِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُعْطِي كُلَّ مُؤْمِنٍ نُورًا [ وَكُلَّ مَؤْمِنَةٍ نُورًا ] ، وَكُلَّ مُنَافِقٍ نُورًا، فَإِذَا اسْتَوَوْا عَلَى الصِّرَاطِ سَلَبَ اللَّهُ نُورَ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ، فَقَالَ الْمُنَافِقُونَ: انْظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُورِكُمْ، وَقَالَ الْمُؤْمِنُونَ: رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا، فَلَا يَذْكُرُ عِنْدَ ذَلِكَ أَحَدٌ أَحَدًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ بِشْرٍ: أَبُو حُذَيْفَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو ان کے ناموں کے حوالے سے بلائے گا اور یہ اس کی طرف سے اپنے بندوں کے لئے پردے کے ساتھ ہو گا لیکن جہاں تک پل صراط کے پاس کا معاملہ ہے تو وہاں اللہ تعالیٰ ہر مومن مرد کو نور عطا کرے گا اور ہر مومن عورت کو نور عطا کرے گا اور ہر منافق کو نور عطا کرے گا، لیکن جب وہ لوگ پل صراط پر آ جائیں گے تو اللہ تعالی منافق مردوں اور منافق عورتوں کا نور سلب کر لے گا، تو منافقین یہ کہیں گے: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور میں سے کچھ حاصل کر لیں۔“ تو مومنین یہ کہیں گے: (جس کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے:) ”اے ہمارے پروردگار! تو ہمارے لئے ہمارے نور کو مکمل کر دے۔“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) تو اس وقت کوئی کسی کا ذکر نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن بشر ابوحذیفہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18443]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11242)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11242»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 18443 in Urdu