الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِيزَانِ وَالصِّرَاطِ وَالْوُرُودِ .
میزان، پل صراط اور (جہنم پر) ”ورود“ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18444
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: يُوضَعُ الصِّرَاطُ عَلَى سَوَاءِ جَهَنَّمَ مِثْلَ حَدِّ السَّيْفِ الرَّهِفِ، مَدْحَضَةٌ مَزِلَّةٌ، عَلَيْهِ كَلَالِيبُ مِنْ نَارٍ تَخْطَفُ بِهَا، فَمُمْسَكٌ يَهْوِي فِيهَا، وَمَصْرُوعٌ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَمُرُّ كَالْبَرْقِ فَلَا يَنْشَبُ ذَلِكَ أَنْ يَنْجُوَ، ثُمَّ كَالرِّيحِ فَلَا يَنْشَبُ ذَلِكَ أَنْ يَنْجُوَ، ثُمَّ كَجَرْيِ الْفَرَسِ، ثُمَّ كَسَعْيِ الرَّجُلِ، ثُمَّ كَرَمَلِ الرَّجُلِ، ثُمَّ كَمَشْيِ الرَّجُلِ، ثُمَّ يَكُونُ آخِرَهُمْ إِنْسَانًا رَجُلٌ قَدْ تُوجِبُهُ النَّارُ، وَلَقِيَ فِيهَا شَرًّا حَتَّى يُدْخِلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ، فَيُقَالُ لَهُ: تَمَنَّ وَسَلْ. فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ، أَتَهْزَأُ مِنِّي وَأَنْتَ رَبُّ الْعِزَّةِ؟! فَيُقَالُ لَهُ: تَمَنَّ وَسَلْ. حَتَّى إِذَا انْقَطَعَتْ مِنْهُ الْأَمَانِيُّ قَالَ: لَكَ مَا سَأَلْتَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”پل صراط کو جہنم کے اوپر رکھا جائے گا جو تلوار کی دھار سے زیادہ باریک اور تیز ہو گا، پرے کرنے والا اور پھسلانے والا ہو گا، اس پر آگ کے بنے ہوئے آنکڑے ہوں گے جو اچک لیں گے، تو پکڑنے والا اس میں گرے گا اور پچھاڑا گیا ہو گا، ان میں سے کوئی برق کی مانند گزرے گا اور جلد ہی وہ نجات پا جائے گا، پھر جیسے ہوا ہوتی ہے اور جلد ہی وہ نجات پا جائے گا، پھر گھوڑے کے دوڑنے کی مانند، پھر آدمی کے دوڑنے کی مانند، پھر آدمی کے تیزی سے چلنے کی مانند، پھر آدمی کے چلنے کی مانند، پھر ان کے آخر میں ایسا انسان ہو گا جس پر جہنم واجب ہو چکی ہو گی، وہ جہنم میں بری صورتحال کا سامنا کر چکا ہو گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے فضل کے ذریعے اسے جنت میں داخل کر دے گا تو اُسے کہا: جائے گا: تم آرزو کرو اور مانگو! وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! کیا تو میرا مذاق اڑا رہا ہے؟ جبکہ تو رب العزت ہے، تو اسے کہا: جائے گا: تم آرزو کرو اور مانگو! (وہ شخص مانگنا شروع کرے گا) یہاں تک کہ جب اس کی تمام آرزوئیں ختم ہو جائیں گی تو اُس سے کہا: جائے گا: تم نے جو مانگا وہ تمہیں ملتا ہے اور اس کے ہمراہ اس کی مانند مزید ملتا ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18444]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8992)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7868»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18444 in Urdu