الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18487
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: فَقَدَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْحَابُهُ، وَكَانُوا إِذَا نَزَلُوا تَرَكُوهُ وَسَطَهُمْ، فَفَزِعُوا وَظَنُّوا أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى اخْتَارَ لَهُ أَصْحَابًا غَيْرَهُمْ، فَإِذَا هُمْ بِخَيَالِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَكَبَّرُوا حِينَ رَأَوْهُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَشْفَقْنَا أَنْ يَكُونَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - اخْتَارَ لَكَ أَصْحَابًا غَيْرَنَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا. بَلْ أَنْتُمْ أَصْحَابِي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَيْقَظَنِي فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، إِنِّي لَمْ أَبْعَثْ نَبِيًّا وَلَا رَسُولًا إِلَّا وَقَدْ سَأَلَنِي مَسْأَلَةً أَعْطَيْتُهُ إِيَّاهَا، فَسَلْ يَا مُحَمَّدُ تُعْطَ. فَقُلْتُ: مَسْأَلَتِي شَفَاعَةٌ لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ -: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الشَّفَاعَةُ؟ قَالَ:" أَقُولُ: يَا رَبِّ، شَفَاعَتِي الَّتِي اخْتَبَأْتُ عِنْدَكَ، فَيَقُولُ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: نَعَمْ. فَيُخْرِجُ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بَقِيَّةَ أُمَّتِي مِنَ النَّارِ فَيُدْخِلُهُمُ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غیر موجود پایا، وہ لوگ جب پڑاؤ کیا کرتے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے درمیان میں ٹھہراتے تھے، وہ لوگ پریشان ہو گئے، انہوں نے یہ گمان کیا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ان کے علاوہ کوئی اور اصحاب منتخب کر لیے ہیں، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سامنے سے تشریف لے آئے، ان لوگوں نے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو انہوں نے تکبیر کہی، ان لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم پریشان ہو گئے تھے کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے ہمارے علاوہ کوئی اور اصحاب منتخب نہ کر لیے ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم لوگ ہی دنیا اور آخرت میں میرے اصحاب ہو، اللہ تعالیٰ نے مجھے بیدار کیا اور ارشاد فرمایا: اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں نے جس نبی اور رسول کو مبعوث کیا، تو اس نے مجھ سے کوئی ایک مخصوص سوال کیا، تو میں نے وہ چیز اسے دیدی، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! تم بھی سوال کرو تمہیں بھی دیا جائے گا، میں نے عرض کی: میرا سوال قیامت کے دن اپنی امت کی شفاعت کے لیے ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ شفاعت کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کہا: اے میرے پروردگار! میری شفاعت وہ ہے جو میں تیرے پاس سنبھال کے رکھوا رہا ہوں، تو پروردگار نے فرمایا: ٹھیک ہے، تو پروردگار میری بقیہ امت کو جہنم سے نکال دے گا اور انہیں جنت میں داخل کر دے گا۔“
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ان میں سے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18487]
یہ روایت امام أحمد، امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ان میں سے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18487]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (325/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22265»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18487 in Urdu