الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18488
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، وَأَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا نَزَلَ مَنْزِلًا كَانَ الَّذِي يَلِيهِ الْمُهَاجِرُونَ. قَالَ: فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَنَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ. قَالَ: فَتَعَارَرْتُ بِاللَّيْلِ أَنَا وَمُعَاذٌ، فَنَظَرْنَا فَلَمْ نَرَهُ، قَالَ: فَخَرَجْنَا نَطْلُبُهُ إِذْ سَمِعْنَا هَزِيزًا كَهَزِيزِ الْأَرْحَاءِ، إِذْ أَقْبَلَ، فَلَمَّا أَقْبَلَ نَظَرَ فَقَالَ:" مَا شَأْنُكُمْ؟!". فَقَالُوا: انْتَبَهْنَا فَلَمْ نَرَكَ حَيْثُ كُنْتَ، خَشِينَا أَنْ يَكُونَ أَصَابَكَ شَيْءٌ ; فَجِئْنَا نَطْلُبُكَ. قَالَ:" أَتَانِي آتٍ فِي مَنَامِي فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ نِصْفُ أُمَّتِي الْجَنَّةَ أَوْ شَفَاعَةٍ، فَاخْتَرْتُ لَهُمُ الشَّفَاعَةَ". فَقُلْنَا: إِنَّا نَسْأَلُكَ بِحَقِّ الْإِسْلَامِ، وَبِحَقِّ الصُّحْبَةِ لَمَا أَدْخَلْتَنَا فِي شَفَاعَتِكَ، فَدَعَا لَهُمَا.
قَالَ: فَاجْتَمَعَ عَلَيْهِ النَّاسُ، وَقَالُوا مِثْلَ مَقَالَتِنَا، وَكَثُرَ النَّاسُ فَقَالَ:" إِنِّي جَاعِلٌ شَفَاعَتِي لِمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.
قَالَ: فَاجْتَمَعَ عَلَيْهِ النَّاسُ، وَقَالُوا مِثْلَ مَقَالَتِنَا، وَكَثُرَ النَّاسُ فَقَالَ:" إِنِّي جَاعِلٌ شَفَاعَتِي لِمَنْ مَاتَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب (کسی سفر کے دوران) پڑاؤ کیا کرتے تھے تو مہاجرین آپ کے قریب رہتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: کہ ایک مرتبہ ہم نے پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے ہم بھی سو گئے، رات کو کسی وقت میری اور معاذ کی کھلی، ہم نے دیکھا تو ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نظر نہیں آئے، راوی کہتے ہیں: ہم آپ کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے، اسی دوران ہم نے ایک آواز سنی، جیسے چکی چلنے کی آواز ہوتی ہے، اسی دوران آپ سامنے سے تشریف لے آئے، آپ تشریف لا رہے تھے جب آپ نے دیکھا: تو دریافت کیا: تم لوگوں کا کیا معاملہ ہے؟ ان لوگوں نے بتایا: جب ہم بیدار ہوئے تو ہم نے آپ کو اس جگہ پر نہیں دیکھا، جہاں آپ تھے، تو ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے تو ہم آپ کی تلاش میں آئے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: خواب میں میرے پاس ایک (فرشتہ یا پیغام) آیا، اس نے مجھے اختیار دیا کہ یا تو وہ (یعنی پروردگار) میری نصف امت کو جنت میں داخل کر دے گا، یا شفاعت ہو، تو میں نے ان لوگوں کے لیے شفاعت کو اختیار کر لیا (راوی بیان کرتے ہیں:) ہم نے عرض کی: ہم اسلام کے حق اور ساتھی ہونے کے حق کے واسطے سے آپ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمیں بھی اپنی شفاعت میں شامل کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے لیے دعا کی۔ راوی بیان کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اکٹھے ہوئے اور انہوں نے ہماری بات کی مانند گزارش کی، جب لوگوں کی تعداد زیادہ ہو گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں ہر اس شخص کی شفاعت کروں گا جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک قرار نہ دیتا ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کے مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18488]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کے مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18488]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3463) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163/20) اخرجه احمد فى المسند (232/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21520»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18488 in Urdu