الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18490
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَعَرَّسَ بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْتَهَيْتُ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ إِلَى مُنَاخِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ أَطْلُبُهُ ] فَلَمْ أَجِدْهُ، فَخَرَجْتُ أَطْلُبُهُ بَارِزًا، فَإِذَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَطْلُبُ مَا أَطْلُبُ. قَالَ: فَبَيْنَا نَحْنُ كَذَلِكَ إِذِ اتَّجَهَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْتَ بِأَرْضِ حَرْبٍ، وَلَا نَأْمَنُ عَلَيْكَ، فَلَوْلَا إِذْ بَدَتْ لَكَ حَاجَةٌ، قُلْتَ لِبَعْضِ أَصْحَابِكَ فَقَامَ مَعَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنِّي سَمِعْتُ هَزِيزًا كَهَزِيزِ الرَّحَا، وَحَنِينًا كَحَنِينِ النَّحْلِ، وَأَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي فَخَيَّرَنِي بَيْنَ أَنْ يَدْخُلَ ثُلُثُ أُمَّتِي الْجَنَّةِ وَبَيْنَ الشَّفَاعَةِ، فَاخْتَرْتُ لَهُمْ شَفَاعَتِي، وَعَلِمْتُ أَنَّهَا أَوْسَعُ لَهُمْ". قَالَ: فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، فَدَعَا لَهُمَا، ثُمَّ إِنَّهُمَا انْتَهَيَا إِلَى أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخْبَرَاهُمْ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قَالَ: فَجَعَلُوا يَأْتُونَهُ وَيَقُولُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ادْعُ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَنَا مِنْ أَهْلِ شَفَاعَتِكَ، فَيَدْعُو لَهُمْ، فَلَمَّا أَضَبَّ عَلَيْهِ الْقَوْمُ وَكَثُرُوا، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهَا لِمَنْ مَاتَ، وَهُوَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک جنگ میں حصہ لیا، سفر کے دوران رات کے وقت ہم نے پڑاؤ کیا رات کے کسی وقت میں، میں اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مخصوص جگہ کی طرف آیا، میں نے آپ کو تلاش کیا لیکن میں نے آپ کو نہیں پایا، میں آپ کی تلاش میں کھلی جگہ کی طرف چلا گیا، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کوئی صاحب موجود تھے وہ بھی اسی تلاش میں تھے جو میں تلاش کر رہا تھا۔ راوی کہتے ہیں: ابھی ہم اسی حالت میں تھے کہ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سامنے سے ہماری طرف آتے ہوئے تشریف لائے، ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ایک ایسی سرزمین پر ہیں جہاں جنگ چل رہی ہے، ہم آپ کے حوالے سے اندیشے کا شکار تھے، ایسا کیوں نہیں ہوا کہ اگر آپ کو کوئی ضرورت پیش آئی تھی، تو آپ اپنے اصحاب میں سے کسی سے کہہ دیتے تو وہ آپ کے ساتھ اُٹھ کے چلا جاتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ایک آواز سنی جو چکی چلنے کی آواز کی مانند تھی اور میں نے ایک بھنبھناہٹ سنی، جو شہد کی مکھی کی بھنبھناہٹ کی مانند تھی، میرے پروردگار کی طرف سے ایک پیغام رساں میرے پاس آیا اور اس نے مجھے یہ اختیار دیا: کہ یا تو پروردگار میری امت کے ایک تہائی حصے کو جنت میں داخل کر دے گا، یا شفاعت ہو، تو میں نے ان لوگوں کے لیے اپنی شفاعت کو اختیار کر لیا کیونکہ مجھے یہ علم ہے کہ یہ ان کے حق میں زیادہ گنجائش والی ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ کی شفاعت سے بہرہ مند افراد میں شامل کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے لیے دعا کی، یہ دونوں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے پاس پہنچے اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے بارے میں بتایا، تو راوی بیان کرتے ہیں: لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آنے لگے اور یہ کہنے لگے: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئے کہ وہ ہمیں آپ کی شفاعت سے بہرہ مند افراد میں شامل کرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لئے دعا کر دیتے تھے جب لوگ یکے بعد دیگرے آنے لگے اور ان کی آمد بکثرت ہونے لگی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(وہ شفاعت) ہر اس شخص کے لیے ہو گی، جو ایسی حالت میں مرے گا کہ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18490]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18490]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطيراني فى المعجم الصغير (784) اخرجه احمد فى المسند (415/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19225»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18490 in Urdu