🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18491
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: فَسِرْنَا حَتَّى إِذَا كُنَّا بِقَرِيبٍ مِنَ الصُّبْحِ نَزَلَ فَاجْتَمَعْنَا حَوْلَهُ، وَكَذَلِكَ كُنَّا نَفْعَلُ، فَعَقَلَ نَاقَتَهُ، ثُمَّ جَعَلَ خَدَّهُ عَلَى عِقَالِهَا، ثُمَّ نَامَ وَتَفَرَّقْنَا، فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا أَنَا لَا أَرَاهُ فِي مَكَانِهِ، فَذَعَرَنِي ذَلِكَ، فَقُمْتُ فَإِذَا أَنَا أَسْمَعُ مِثْلَ هَزِيزِ الرَّحَاءِ مِنْ قِبَلِ الْوَادِي، إِذْ جَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُسْتَبْشِرًا، [ قَالَ ] : قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيْنَ كُنْتَ؟ قَالَ:" كَأَنَّهُ رَاعَكَ حِينَ لَمْ تَرَنِي فِي مَكَانِي؟". قُلْتُ: إِي وَاللَّهِ، قَدْ رَاعَنِي! قَالَ:" أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - آنِفًا، فَخَيَّرَنِي بَيْنَ الشَّفَاعَةِ وَبَيْنَ أَنْ يَغْفِرَ لِنِصْفِ أُمَّتِي، فَاخْتَرْتُ الشَّفَاعَةَ". فَنَهَضَ الْقَوْمُ إِلَيْهِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْفَعْ لَنَا، قَالَ:" شَفَاعَتِي لَكُمْ". فَلَمَّا أَكْثَرُوا عَلَيْهِ قَالَ:" مَنْ لَقِيَ اللَّهَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ". وَأَحَدُ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَاهُ فِي الصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ صبح کے قریب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پڑاؤ کیا، ہم آپ کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، ہم اسی طرح کیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اوٹنی کو باندھا پھر آپ نے اپنا رخسار اس کی رسی پر رکھا اور آپ سو گئے، ہم بھی ادھر ادھر بکھر گئے، میں نے اپنا سر اٹھایا تو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی مخصوص جگہ پر نہ پایا، میں اس پر گھبرا گیا، میں اُٹھا میں نے نشیبی حصے کی طرف سے چکی چلنے کی سی آواز سنی اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں تھے، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کہاں تھے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لگتا ہے تم نے مجھے میری جگہ پر نہیں دیکھا تو تم پریشان ہو گئے، میں نے عرض کی: جی ہاں! اللہ کی قسم! میں پریشان ہو گیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی جبرائیل میرے پاس آئے تھے اور انہوں نے مجھے یہ اختیار دیا کہ یا شفاعت ہو، یا (پروردگار) میری نصف امت کی مغفرت کر دے، تو میں نے شفاعت کو اختیار کر لیا۔“ اسی دوران لوگ بھی اُٹھ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ گئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہماری بھی شفاعت کیجئے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری شفاعت تمہیں بھی نصیب ہو گی، جب لوگ بکثرت آنے لگے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص ایسی حالت میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو کہ وہ کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراتا ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں،
یہ روایت انہوں نے معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18491]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18491 in Urdu