الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشَّفَاعَةِ .
شفاعت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18492
وَعَنْ مُصْعَبٍ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: انْطَلَقَ غُلَامٌ مِنَّا فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنِّي سَائِلُكَ سُؤَالًا، قَالَ:" وَمَا هُوَ؟". قَالَ: أَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَنِي مِمَّنْ تَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ:" مَنْ أَمَرَكَ هَذَا؟" أَوْ" مَنْ عَلَّمَكَ هَذَا؟" أَوْ" مَنْ دَلَّكَ عَلَى هَذَا؟". قَالَ: مَا أَمَرَنِي بِهِ أَحَدٌ إِلَّا نَفْسِي. قَالَ:" فَإِنَّكَ مِمَّنْ أَشْفَعُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" [ فَذَهَبَ الْغُلَامُ جَذْلَانَ يُخْبِرُ أَهْلِهِ فَلَمَّا وَلَّى قَالَ:" رُدُّوا عَلَيَّ الْغُلَامَ" فَرَدُّوهُ كَئِيبًا مَخَافَةَ أَنْ يَكُونَ قَدْ حَدَثَ فِيهِ شَيْءٌ، قَالَ:" أَعِنِّي عَلَى نَفْسِكَ بِكَثْرَةِ السِّجُودِ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مصعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمارا ایک لڑکا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے کہا: میں آپ سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیا؟ اس نے کہا: میں آپ سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ آپ مجھے بھی ان افراد میں شامل کریں، جن کی آپ قیامت کے دن شفاعت کریں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں اس کا حکم کس نے دیا ہے؟ یا تمہیں اس کی تعلیم کس نے دی ہے؟ یا اس کے بارے میں تمہاری رہنمائی کس نے کی ہے؟ (یعنی یہ شک راوی کو ہے) اس نے کہا: مجھے اس کے بارے میں کسی نے نہیں کہا:، یہ میرا اپنا خیال ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو تم ان افراد میں سے ایک ہو، جن کی میں قیامت کے دن شفاعت کروں گا، پھر وہ لڑکا چلا گیا تاکہ اپنے اہل خانہ کو اس بارے میں بتائے، جب وہ مڑ کر چلا گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس لڑکے کو میرے پاس لے کے آؤ! لوگو اسے واپس لے کر آئے، تو وہ پریشان تھا اسے یہ اندیشہ تھا کہ کہیں اس کے بارے میں کوئی نیا حکم نہ آ گیا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم بکثرت سجود (یعنی بکثرت نوافل) کے ذریعے اپنی ذات کے بارے میں میری مدد کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18492]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18492]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (365/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18492 in Urdu