الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابٌ فِي شُكْرِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِلَّهِ تَعَالَى الَّذِي هَدَاهُمْ لِلْإِسْلَامِ .
اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی
حدیث نمبر: 18661
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا يَدْخُلُ أَحَدٌ النَّارَ إِلَّا رَأَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ لَوْ أَحْسَنَ لِيَكُونَ عَلَيْهِ حَسْرَةً، وَلَا يَدْخُلُ أَحَدٌ الْجَنَّةَ إِلَّا رَأَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ لَوْ أَسَاءَ لِيَزْدَادَ شُكْرًا". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: کوئی شخص جہنم میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک وہ جنت کے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لیتا کہ اگر اس نے بھلائی کی ہوتی (تو اسے جنت میں وہ ٹھکانہ مل جاتا) یہ اس لیے ہو گا تاکہ اس کو حسرت ہو اور کوئی شخص جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک وہ جہنم کے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لے گا کہ اگر اس نے برائی کی ہوتی (تو اسے وہ ٹھکانہ نصیب ہونا تھا) یہ اس لیے ہو گا تاکہ وہ زیادہ شکر کرے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18661]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (541/2)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18661 in Urdu