الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ فِي تُرْبَةِ الْجَنَّةِ .
جنت کی مٹی کا بیان
حدیث نمبر: 18662
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْيَهُودِ:" إِنِّي سَائِلُهُمْ عَنْ تُرْبَةِ الْجَنَّةِ، وَهِيَ دَرْمَكَةٌ بَيْضَاءُ". فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا: خُبْزَةٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْخُبْزُ مِنَ الدَّرْمَكِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ، وَوَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے بارے میں فرمایا: میں اُن سے جنت کی مٹی کے بارے میں سوال کروں گا، وہ سفید آٹے کی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سوال کیا: تو انہوں نے کہا: اے ابوالقاسم! وہ روٹی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روٹی، آٹے سے ہی بنتی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18662]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18662]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (361/3)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3327، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18662 in Urdu