🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ .
خواتین میں سے کون جنت میں داخل ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18663
عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الشِّعْبِ إِذْ قَالَ:" انْظُرُوا هَلْ تَرَوْنَ شَيْئًا؟". فَقُلْنَا: نَرَى غِرْبَانًا مِنْهَا غُرَابٌ أَعْصَمُ، أَحْمَرُ الْمِنْقَارِ وَالرِّجْلَيْنِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَنْ كَانَ مِنْهُنَّ مِثْلَ هَذَا الْغُرَابِ فِي الْغِرْبَانِ".
عمارہ بن خزیمہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ حج یا شاید عمرہ کے موقع پر ہم لوگ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، انہوں نے بتایا: ”ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اس گھاٹی میں موجود تھے، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ دیکھو! کیا تم کچھ دیکھ رہے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم کوے (یعنی پرندے) دیکھ رہے ہیں، جن میں سے ایک پرندہ اعصم ہے، جس کی چونچ اور دونوں پاؤں سرخ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں خواتین میں سے صرف وہ خواتین داخل ہوں گی، جو دیگر عورتوں میں سے اس کی مانند ہوں گی، جیسے یہ کوا، دیگر کووں کے درمیان ہے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18663]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (197/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18663 in Urdu