الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
حدیث نمبر: 18666
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً إِنَّ لَهُ لَسَبْعَ دَرَجَاتٍ، وَهُوَ عَلَى السَّادِسَةِ فَوْقَهُ وَالسَّابِعَةِ، وَإِنَّ لَهُ لَثَلَاثَمِائَةِ خَادِمٍ، وَيُغْدَى عَلَيْهِ وَيُرَاحُ بِثَلَاثِمِائَةِ صَحْفَةٍ - وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: مِنْ ذَهَبٍ، فِي كُلِّ صَحْفَةٍ مَا لَيْسَ فِي الْأُخْرَى، وَإِنَّهُ لِيَلَذُّ أَوَّلَهُ كَمَا يَلَذُّ آخِرَهُ، وَإِنَّهُ لَيَقُولُ: يَا رَبِّ، لَوْ أَذِنْتَ لِي لَأَطْعَمْتُ أَهْلَ الْجَنَّةِ، وَسَقَيْتُهُمْ لَمْ يَنْقُصْ مِمَّا عِنْدِي شَيْءٌ، وَإِنَّ لَهُ مِنَ الْحُورِ الْعِينِ لَاثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً، [ سِوَى أَزْوَاجِهِ ] وَإِنَّ الْوَاحِدَةَ مِنْهُنَّ لَتَأْخُذُ مَقْعَدَهَا قَدْرَ مِيلٍ مِنَ الْأَرْضِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت میں قدر و منزلت کے اعتبار سے سب سے کم مقام کا مالک وہ شخص ہو گا، جس کے سات درجات ہوں گے اور وہ چھٹے درجے پر ہو گا، ساتواں درجہ اس کے اوپر ہو گا، اس کے تین سو خادم ہوں گے، اس کے پاس صبح و شام تین سو پیالے لائے جائیں گے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں:) سونے کے بنے ہوئے پیالے لائے جائیں گے، اور ہر پیالے میں دوسرے پیالے سے مختلف کھانا ہو گا، اور وہ پہلے سے بھی اسی طرح لذت محسوس کرے گا، جس طرح آخری سے لذت محسوس کرے گا اور وہ یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! اگر تو مجھے اجازت دے تو میں تمام اہل جنت کو کھانا کھلاؤں اور انہیں مشروب پلاؤں، تو بھی میرے پاس جو کچھ موجود ہے، اس میں کمی نہیں آئے گی اور اس شخص کو حورعین میں سے بہتر بیویاں ملیں گی جو اس کی دنیاوی بیویوں کے علاوہ ہوں گی، اور ان میں سے ایک کے بیٹھنے کی جگہ زمین کے ایک میل جتنی ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18666]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ان میں سے بعض میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (537/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10549»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18666 in Urdu