الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
حدیث نمبر: 18667
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ حَظًّا - أَوْ نَصِيبًا - قَوْمٌ يُخْرِجُهُمُ اللَّهُ مِنَ النَّارِ فَيَرْتَاحُ لَهُمُ الرَّبُّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَنَّهُمْ كَانُوا لَا يُشْرِكُونَ بِاللَّهِ شَيْئًا، فَيَبْدُونَ بِالْعَرَاءِ، فَيَنْبُتُونَ كَمَا يَنْبُتُ الْبَقْلُ، حَتَّى إِذَا دَخَلَتِ الْأَرْوَاحُ فِي أَجْسَادِهِمْ قَالُوا: رَبَّنَا، كَالَّذِي أَخْرَجْتَنَا مِنَ النَّارِ، وَرَجَّعْتَ الْأَرْوَاحَ إِلَى أَجْسَادِنَا، فَاصْرِفْ وُجُوهَنَا عَنِ النَّارِ". قَالَ:" فَيَصْرِفُ وُجُوهَهُمْ عَنِ النَّارِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حصے کے اعتبار سے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے، تاہم اس کا مفہوم یہی ہے) اہل جنت میں سب سے کم مرتبہ کا مالک وہ ہو گا کہ کچھ لوگوں کو اللہ تعالیٰ جہنم سے نکالے گا، اللہ تعالیٰ ان پر یہ مہربانی اس لیے کرے گا کیونکہ وہ کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دیتے ہوں گے، پھر وہ کھلے میدان میں ڈال دیے جائیں گے، پھر وہ یوں اُگیں گے جیسے سبزی اُگتی ہے یہاں تک کہ جب ارواح ان کے جسموں میں داخل ہو جائیں گی، تو وہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! جس طرح تو نے ہمیں جہنم سے نکال دیا ہے اور ارواح کو ہمارے جسموں کی طرف لوٹا دیا ہے، تو تُو ہمیں جہنم کی طرف سے پھیر دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اللہ تعالی ان کے چہرے جہنم سے پھیر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18667]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18667]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3554)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18667 in Urdu