🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18670
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَسْفَلَ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَجْمَعِينَ دَرَجَةً لَمَنْ يَقُومُ عَلَى رَأْسِهِ عَشَرَةُ الْآفٍ، بِيَدِي كُلِّ وَاحِدٍ صَحِيفَتَانِ، وَاحِدَةٌ مِنْ ذَهَبٍ، وَالْأُخْرَى مِنْ فِضَّةٍ، فِي كُلِّ وَاحِدَةٍ لَوْنٌ لَيْسَ فِي الْأُخْرَى مِثْلُهُ، يَأْكُلُ مِنْ آخِرِهَا مِثْلَ مَا يَأْكُلُ مِنْ أَوَّلِهَا، يَجِدُ لِآخِرِهَا مِنَ الطِّيبِ وَاللَّذَّةِ مِثْلَ الَّذِي يَجِدُ لِأَوَّلِهَا، ثُمَّ يَكُونُ ذَلِكَ رِيحَ الْمِسْكِ الْأَذْفَرِ، لَا يَبُولُونَ، وَلَا يَتَغَوَّطُونَ، وَلَا يَتَمَخَّطُونَ، إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل جنت میں جو سب سے کم مرتبہ کا شخص ہو گا اس کے سرہانے بھی دس ہزار ملازمین موجود ہوں گے جن میں سے ہر ایک کے ہاتھوں میں دو دو برتن ہوں گے، ان میں سے ایک سونے کا ہو گا اور دوسرا چاندی کا ہو گا اور ان میں سے ہر ایک میں مختلف قسم کا کھانا ہو گا وہ شخص آخری برتن میں سے بھی اسی طرح کھائے گا، جس طرح پہلے میں سے کھائے گا اور اسے آخری برتن میں سے بھی اسی طرح کی خوشبو اور لذت محسوس ہو گی جس طرح کی پہلے برتن میں سے محسوس ہوئی تھی (یعنی زیادہ کھانے کی وجہ سے اس کی خوشبو یا لذت میں کمی نہیں ہو گی) اور پھر وہ سب کھانا مشک اذفر کی طرح کی خوشبو میں تبدیل ہو جائے گا، اہل جنت کو پیشاب یا پاخانہ کی حاجت نہیں ہو گی اور نہ انہیں بلغم تھوکنے کی ضرورت ہو گی، وہ بھائی بھائی ہوں گے اور پلنگوں پر ایک دوسرے کے مدمقابل بیٹھے ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18670]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7670، وأخرجه شرح السنة برقم: 1965»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18670 in Urdu