🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابٌ فِي أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً ، وَآخِرِ مَنْ يَدْخُلُونَهَا .
قدر و منزلت کے اعتبار سے، سب سے کم مقام والے جنتی کا بیان اور (اہل جنت میں سے) کون سب سے آخر میں اس میں داخل ہو گا؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18671
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَدْ عَلِمْتُ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا: رَجُلٌ كَانَ يَقُولُ: اللَّهُمَّ زَحْزِحْنِي عَنِ النَّارِ، وَلَا يَقُولُ: أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ، فَإِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ، بَقِيَ ذَلِكَ الرَّجُلُ فَقَالَ: يَا رَبِّ، مَا لِي هَهُنَا؟ قَالَ: ذَاكَ الَّذِي كُنْتَ تَسْأَلُنِي يَا ابْنَ آدَمَ، قَالَ: يَا رَبِّ، أَدْنِنِي مِنَ الْجَنَّةِ، قَالَ: يَا ابْنَ آدَمَ، لَمْ تَكُنْ تَسْأَلُنِي! قَالَ: فَيُنْشِئُ اللَّهُ لَهُ شَجَرَةً عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَآكُلَ مِنْ ثَمَرِهَا، وَأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا، فَيَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ، أَلَمْ تَكُنْ تَسْأَلُنِي أَنْ أُزَحْزِحَكَ عَنِ النَّارِ؟ فَلَا يَزَالُ يَسْأَلُ حَتَّى يُقَالَ لَهُ: اذْهَبْ فَلَكَ مَا بَلَغَتْ قَدَمَاكَ، وَرَأَتْ عَيْنَاكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" هَذَا مَا كُنْتَ تَسْأَلُنِي يَا ابْنَ آدَمَ، فَبَيْنَا هُوَ كَذَلِكَ إِذْ بَدَتْ لَهُ شَجَرَةٌ مِنْ بَابِ الْجَنَّةِ دَاخِلَةً الْجَنَّةَ، قَالَ: يَا رَبِّ، أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ آكُلُ مِنْ ثَمَرِهَا، وَأَسْتَظِلُّ فِي ظِلِّهَا، فَيَقُولُ: يَا ابْنَ آدَمَ، لَمْ تَكُنْ تَسْأَلُنِي! قَالَ: يَا رَبِّ أَيْنَ مِثْلُكَ؟ فَلَمْ يَزَلْ يَرَى شَيْئًا أَفْضَلَ مِنْ شَيْءٍ، وَيَسْأَلُ حَتَّى يُقَالَ لَهُ: اذْهَبْ فَلَكَ مَا سَعَتْ قَدَمَاكَ، وَمَا رَأَتْ عَيْنَاكَ، فَيَسْعَى حَتَّى يَكَدَّ أَشَارَ بِيَدِهِ، قَالَ: هَذَا وَهَذَا، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ، فَيَرْضَى حَتَّى يَرَى أَنَّهُ أَعْطَاهُ شَيْئًا مَا أَعْطَاهُ أَحَدًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: لَوْ أُذِنَ لِي أَدْخَلْتُ أَهْلَ الْجَنَّةِ طَعَامًا، وَشَرَابًا، وَكِسْوَةً مِمَّا أَعْطَانِي اللَّهُ، وَلَا يَنُقُصُنِي ذَلِكَ شَيْئًا". وَفِي إِسْنَادِهِمَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اُس شخص کے بارے میں پتا ہے جو جنت میں سب سے آخر میں داخل ہو گا، وہ ایک ایسا شخص ہو گا جو یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے جہنم سے دور کر دے، وہ یہ نہیں کہے گا: تو مجھے جنت میں داخل کر دے، جب اہل جنت، جنت میں داخل ہو جائیں گے اور اہل جہنم، جہنم میں داخل ہو جائیں گے اور صرف وہ شخص باقی رہ جائے گا، تو وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! کیا وجہ ہے کہ میں یہاں ہوں؟ پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! یہ وہ چیز ہے جو تم نے مجھ سے مانگی تھی، وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے جنت کے قریب کر دے، پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے تو مجھ سے مانگنا نہیں تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: پھر اللہ تعالیٰ جنت کے دروازے کے پاس اس کے لیے ایک درخت پیدا کرے گا، وہ شخص یہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کا پھل کھاؤں اور اس کے سائے میں رہوں، تو پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے تو صرف مجھ سے یہ سوال کیا تھا کہ میں تمہیں جہنم سے دور کر دوں، وہ شخص مسلسل مانگتا رہے گا، یہاں تک کہ اس سے کہا: جائے گا: تم جاؤ! تمہیں وہ سب ملتا ہے، جہاں تک کہ تمہارے قدم پہنچیں گے اور جہاں تک تمہاری آنکھیں دیکھیں گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! یہ وہ چیز ہے جو تم مجھ سے مانگ رہے تھے، اسی دوران اس کے سامنے جنت کے دروازے کے پاس ایک درخت نظر آئے گا، جو جنت کے اندرونی حصے میں ہو گا، وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! تو مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کا پھل کھاؤں اور اس کے سائے میں آ جاؤں، پروردگار فرمائے گا: اے ابن آدم! تم نے تو مجھ سے (مزید کچھ) مانگنا نہیں تھا، وہ شخص کہے گا: اے میرے پروردگار! تیری مثال کہاں ہے، تو وہ شخص مسلسل یہی کرتا رہے گا کہ جب زیادہ بہتر چیز دیکھے گا تو وہ مانگنا شروع کر دے گا، یہاں تک کہ اس سے یہ کہا: جائے گا: تم جاؤ! تمہیں وہ سب کچھ ملتا ہے، جہاں تک تمہارے قدم جائیں اور جو تمہاری آنکھیں دیکھیں، تو وہ دوڑے گا، یہاں تک کہ وہ تھک جائے گا، اور وہ اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کر کے کہے گا: یہ اور یہ، تو اُسے کہا: جائے گا: یہ تمہیں ملتا ہے اور اس کی مانند مزید ملتا ہے، تو وہ راضی ہو جائے گا، یہاں تک کہ وہ یہ سمجھے گا کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ اسے عطا کیا ہے، وہ اہل جنت میں سے کسی کو عطا نہیں کیا، وہ کہے گا: اگر مجھے اجازت دی جائے تو اللہ تعالیٰ نے جو کچھ مجھے دیا ہے، میں اُس میں سے اہل جنت کو کھانا، مشروب اور لباس فراہم کروں، پھر بھی جو کچھ میرے پاس ہے، اس میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“ ان دونوں روایات کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18671]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3556) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (77/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18671 in Urdu