🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِي حَقِيقَةِ الْإِيمَانِ وَكَمَالِهِ .
ایمان کی حقیقت اور اُس کے کمال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 189
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّهُ مَرَّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا حَارِثَةُ؟" قَالَ: أَصْبَحْتُ مُؤْمِنًا حَقًّا. قَالَ:" انْظُرْ مَا تَقُولُ ; فَإِنَّ لِكُلِّ قَوْلٍ حَقِيقَةً، فَمَا حَقِيقَةُ إِيمَانِكَ؟" قَالَ: عَزَفَتْ نَفْسِي عَنِ الدُّنْيَا، فَأَسْهَرْتُ لَيْلِي، وَأَظْمَأْتُ نَهَارِي، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ عَرْشَ رَبِّي بَارِزًا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ يَتَزَاوَرُونَ فِيهَا، وَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَهْلِ النَّارِ يَتَضَاغَوْنَ فِيهَا. قَالَ:" يَا حَارِثَةُ، عَرَفْتَ فَالْزَمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ مَنْ يَحْتَاجُ إِلَى الْكَشْفِ عَنْهُ.
سیدنا حارث بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ اُن کا گزر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ہوا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے حارثہ! تم نے کس حال میں صبح کی ہے (یا تمہاری کیفیت کیا ہوتی ہے؟) تو سیدنا حارثہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے ایسی حالت میں صبح کی (یا میری کیفیت یہ ہے:) کہ میں حقیقی مؤمن ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات کا جائزہ لو! کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ ہر قول کی کوئی حقیقت ہوتی ہے تو تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اپنے آپ کو دنیا سے لاتعلق کر لیا ہے، اور میں رات بھر جاگتا ہوں (یعنی عبادت کرتا رہتا ہوں) اور دن کو پیاسا رہتا ہوں (یعنی نفلی روزہ رکھتا ہوں) اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں اپنے پروردگار کے عرش کو دیکھ رہا ہوں، اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں اہل جنت کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ ایک دوسرے سے ملاقات کر رہے ہیں، اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے میں اہل جہنم کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ اُس (جہنم) میں چیخ و پکار کر رہے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے معرفت حاصل کر لی ہے، تو اس کا دھیان رکھنا!۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس میں ایسے راوی بھی ہیں، جن کی تحقیق کی ضرورت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 189]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3367»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 189 in Urdu