🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابٌ فِي حَقِيقَةِ الْإِيمَانِ وَكَمَالِهِ .
ایمان کی حقیقت اور اُس کے کمال کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 190
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَقِيَ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ: حَارِثَةُ، فِي بَعْضِ سِكَكِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا حَارِثَةُ؟" قَالَ: أَصْبَحْتُ مُؤْمِنًا حَقًّا. قَالَ:" إِنَّ لِكُلِّ إِيمَانٍ حَقِيقَةً، فَمَا حَقِيقَةُ إِيمَانِكَ؟" قَالَ: عَزَفَتْ نَفْسِي عَنِ الدُّنْيَا، فَأَظْمَأْتُ نَهَارِي، وَأَسْهَرْتُ لَيْلِي، وَكَأَنِّي بِعَرْشِ رَبِّي بَارِزًا، وَكَأَنِّي بِأَهْلِ الْجَنَّةِ فِي الْجَنَّةِ يَتَنَعَّمُونَ فِيهَا، وَكَأَنِّي بِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ يُعَذَّبُونَ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَصَبْتَ فَالْزَمْ، مُؤْمِنٌ نَوَّرَ اللَّهُ قَلْبَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ عَطِيَّةَ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات مدینہ منورہ کی کسی گلی میں، ایک صاحب سے ہوئی، جن کا نام حارثہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا ہے: اے حارثہ! تم نے کس حال میں صبح کی ہے؟ انہوں نے عرض کی: میں نے حقیقی مومن ہونے کے عالم میں صبح کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر ایمان کی کوئی حقیقت ہوتی ہے، تو تمہارے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: میرا من دنیا سے اچاٹ ہو گیا ہے، تو میں دن میں پیاسا رہتا ہوں اور رات میں جاگتا رہتا ہوں، مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ میرے پروردگار کا عرش میرے سامنے ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ میں اہل جنت کو، جنت میں نعمتوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، اور اہل جہنم کو، جہنم میں عذاب کا شکار ہوتے دیکھ رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ٹھیک ہو! اس کا دھیان رکھنا، (تم ایک ایسے) مؤمن ہو، جس کے دل کو اللہ تعالیٰ نے نور عطا کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن عطیہ ہے، جس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 32»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 190 in Urdu