🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
200. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَنَسِيَ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا .
اس شخص کا بیان جو اپنی نماز کو مکمل نہیں کرتا ہے، اور رکوع یا سجدہ بھول جاتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2730
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا لِأَصْحَابِهِ وَأَنَا حَاضِرٌ:" لَوْ كَانَ لِأَحَدِكُمْ هَذِهِ السَّارِيَةُ لَكَرِهَ أَنْ يُخْدَعَ، كَيْفَ يَعْمَلُ أَحَدُكُمْ فَيَخْدَعُ صَلَاتَهُ الَّتِي هِيَ لِلَّهِ؟ فَأَتِمُّوا صَلَاتَكُمْ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ إِلَّا تَامًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے ارشاد فرمایا، میں اس وقت وہاں موجود تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) ”اگر کسی شخص کا یہ ستون ہو، تو وہ اس بات کو ناپسند کرے گا کہ اس کے ساتھ دھوکہ کیا جائے تو پھر ایسا کیوں ہوتا ہے کہ کوئی شخص عمل کرتا ہے، تو اس نماز میں دھوکہ کرتا ہے، جو اللہ تعالی کے لئے مخصوص ہے تم لوگ اپنی نماز کو مکمل ادا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف مکمل چیز کو قبول کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2730]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6292»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2730 in Urdu