الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
200. بَابٌ فِيمَنْ لَا يُتِمُّ صَلَاتَهُ وَنَسِيَ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا .
اس شخص کا بیان جو اپنی نماز کو مکمل نہیں کرتا ہے، اور رکوع یا سجدہ بھول جاتا ہے
حدیث نمبر: 2731
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ وَقَالَ:" يَا عَلِيُّ مَثَلُ الَّذِي لَا يُقِيمُ صُلْبَهُ فِي صَلَاتِهِ كَمَثَلِ حُبْلَى حَمَلَتْ فَلَمَّا دَنَا نِفَاسُهَا أَسْقَطَتْ، فَلَا هِيَ ذَاتُ حَمْلٍ وَلَا هِيَ ذَاتُ وَلَدٍ!!".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى - قُلْتُ: وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ - وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى - قُلْتُ: وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْقِرَاءَةِ فِي الرُّكُوعِ - وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں رکوع کے عالم میں تلاوت کروں آپ نے ارشاد فرمایا: اے علی وہ شخص جو نماز میں اپنی پشت کو سیدھا نہیں کرتا ہے، اس کی مثال حاملہ عورت کی مانند ہے، جو حاملہ ہو جاتی ہے، اور جب اس کے نفاس کا وقت قریب آتا ہے، تو وہ اس وقت مردہ بچے کو جنم دیتی ہے، تو اب وہ نہ تو حاملہ رہی ہے، اور نہ ہی بچے والی رہی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے، جو رکوع کے دوران قرأت کرنے کی ممانعت کے بارے میں ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2731]

تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1321/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2731 in Urdu