الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ .
خیر خواہی کا بیان
حدیث نمبر: 294
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ لَا يَهْتَمُّ بِأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ، وَمَنْ لَمْ يُصْبِحْ وَيُمْسِي نَاصِحًا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِإِمَامِهِ وَلِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَلَيْسَ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ضَعَّفَهُ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَوَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملے کا اہتمام (یعنی اس کی صحیح دیکھ بھال) نہیں کرتا، وہ ان میں سے نہیں ہے، اور جو شخص ایسے عالم میں صبح یا شام نہیں کرتا کہ وہ اللہ تعالیٰ اس کے رسول، اُس کی کتاب، اُس کے مقرر کردہ حکمران، اور عام مسلمان افراد کا خیرخواہ ہو، تو وہ بھی اُن میں شمار نہیں ہو گا“،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن ابوجعفر رازی ہے، جسے محمد بن حمید نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابوحاتم، ابوزرعہ اور ابن حبان نے اس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 294]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 471 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 50/2، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7469، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 871»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 294 in Urdu