🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
53. بَابٌ فِي النَّصِيحَةِ .
خیر خواہی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 295
وَعَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ رَجَعْتُ، فَدَعَانِي فَقَالَ:" لَا أَقْبَلُ مِنْكَ حَتَّى تُبَايِعَ عَلَى النُّصْحِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ" فَبَايَعْتُهُ.
قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، جب میں واپس مڑ گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا اور ارشاد فرمایا: میں (اس بیعت کو) تمہاری طرف سے، اُس وقت تک قبول نہیں کروں گا، جب تک تم ہر مسلمان کے لیے خیرخواہی کی بیعت نہیں کرتے، راوی بیان کرتے ہیں: تو میں نے اس بات پر بھی آپ کی بیعت کر لی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان کے (یعنی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے ”صحیح“ میں حدیث منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 295]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 2457، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 189/1»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 295 in Urdu