🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3287
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَدِّهِ سَعْدٍ أَنَّ قَوْمًا شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَحْطَ الْمَطَرِ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَجْثُوا عَلَى الرُّكَبِ، فَجَثَوْا، قَالَ:" فَقُولُوا: يَا رَبِّ" فَفَعَلُوا، فَسُقُوا حَتَّى أَحَبُّوا أَنْ يَكْشِفَ عَنْهُمْ.
هَذَا لَفْظُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: عَامِرُ بْنُ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ سَعْدٍ أَنَّ قَوْمًا شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَحْطَ الْمَطَرِ فَقَالَ:" اجْثُوا عَلَى الرُّكَبِ وَقُولُوا: يَا رَبِّ يَا رَبِّ" وَرَفَعَ السَّبَّابَةَ إِلَى السَّمَاءِ، فَسَقَوْا حَتَّى أَحَبُّوا أَنْ يَكْشِفَ عَنْهُمْ.
وَالصَّوَابُ رِوَايَةُ الطَّبَرَانِيِّ، وَقَوْلُهُ: عَامِرٌ كَذَلِكَ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي تَرْجَمَةِ عَامِرِ بْنِ خَارِجَةَ وَضَعَّفَهُ.
عمر بن خارجہ بن سعد نے، اپنے دادا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بارش نہ ہونے کی شکایت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو جائیں، تو وہ لوگ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”اے ہمارے پروردگار!“۔ اُن لوگوں نے ایسا ہی کیا، تو ان لوگوں پر بارش نازل ہونا شروع ہوئی، (اور اتنی دیر تک ہوتی رہی) یہاں تک کہ انہوں نے یہ خواہش کی: کہ کاش کہ یہ بارش ختم ہو جائے۔ روایت کے یہ الفاظ امام بزار کے نقل کردہ ہیں، اسے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، عامر بن خارجہ بن سعد نے اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: ”کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بارش نہ ہونے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ گھٹنوں کے بل جھک جاؤ اور یہ کہو: اے ہمارے پروردگار! اے ہمارے پروردگار! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی آسمان کی طرف بلند کی، تو لوگوں پر بارش نازل ہونا شروع ہو گئی، (اور اتنی دیر تک ہوتی رہی) یہاں تک کہ لوگوں نے یہ خواہش کی: کہ اب یہ بارش ختم ہو جائے“۔
امام طبرانی کی نقل کردہ روایت درست ہے، انہوں نے لفظ عام نقل کیا ہے وہ اس طرح ہے، امام ذہبی نے عامر بن خارجہ کے حالات میں اس شخص کا ذکر اسی طرح کیا ہے، اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3287]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1231، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5978»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 3287 in Urdu