الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ .
استسقاء کا بیان
حدیث نمبر: 3278
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" قَالَ رَبُّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -: لَوْ أَنَّ عَبِيدِي أَطَاعُونِي لَأَسْقَيْتُهُمُ الْمَطَرَ بِاللَّيْلِ وَأَطْلَعْتُ عَلَيْهِمُ الشَّمْسَ بِالنَّهَارِ وَلَمَا أَسْمَعْتُهُمْ صَوْتَ الرَّعْدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ فِيهِ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَكَيْفَ نُجَدِّدُ إِيمَانَنَا؟ قَالَ:" جَدِّدُوا إِيمَانَكُمْ بِقَوْلِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ".
وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، قُلْتُ: وَمَدَارُهُ عَلَى صَدَقَةَ بْنِ مُوسَى الدَّقِيقِيِّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَقَالَ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا صَدَقَةُ الدَّقِيقِيُّ، وَكَانَ صَدُوقًا.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پروردگار فرماتا ہے: اگر میرے بندے میری اطاعت کریں، تو میں انہیں رات کے وقت بارش کے ذریعے سیراب کروں گا، اور دن کے وقت سورج کو طلوع کروں گا، اور میں انہیں بجلی کی کڑک نہیں سنواؤں گا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ایمان کی تجدید کرو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم اپنے ایمان کی تجدید کیسے کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لا الہ الا اللہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تجدید کرو!“۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے
یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس روایت کا مدار صدقہ بن موسیٰ دقیقی پر ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، مسلم بن ابراہیم کہتے ہیں: ہمیں صدقہ دقیقی نے حدیث بیان کی، وہ صدوق ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3278]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8493»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3279
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا هَاجَتِ الرِّيحُ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب تیز ہوا چلتی تھی، تو پریشانی کے آثار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر پہچانے جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3279]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3279]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12209»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 3280
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ اللَّيْثِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ النَّاسُ مُجْدِبِينَ فَيُنْزِلُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَلَيْهِمْ رِزْقًا مِنْ رِزْقِهِ فَيُصْبِحُونَ مُشْرِكِينَ" فَقِيلَ لَهُ: وَكَيْفَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" يَقُولُونَ مُطِرْنَا بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا معاویہ لیثی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگ قحط سالی کا شکار ہوں گے، تو اللہ تعالیٰ ان پر اپنے رزق میں سے رزق نازل کرے گا، تو وہ لوگ مشرک ہو جائیں گے آپ کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ! یہ کیسے ہو گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ یہ کہیں گے: فلاں، فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش نازل ہوئی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3280]
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3280]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15109»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 3281
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَحَطَ الْمَطَرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلْنَا نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَسْتَسْقِيَ لَنَا، فَاسْتَسْقَى، فَغَدَا نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا هُوَ بِقَوْمٍ يَتَحَدَّثُونَ فَقَالُوا: سُقِينَا اللَّيْلَةَ بِنَوْءِ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَى قَوْمٍ نِعْمَةً إِلَّا أَصْبَحُوا بِهَا كَافِرِينَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ،، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بارش کا قحط ہو گیا، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ ہمارے لئے بارش کے نزول کی دعا کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو کچھ لوگ آپس میں یہ بات چیت کر رہے تھے، کہ گزشتہ رات فلاں ستارے کی وجہ سے ہم پر بارش ہوئی ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بھی اللہ تعالیٰ کسی قوم کو نمت عطا کرتا ہے، تو وہ اس (نعمت) کے حوالے سے کافر ہو جاتے ہیں“۔
یہ روایت امام بزار نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن عیاش ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3281]

تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3282
وَعَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ السُّنَّةِ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ فَقَالَ: السُّنَّةُ فِي صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ مِثْلُ السُّنَّةِ فِي صَلَاةِ الْعِيدِ، خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَسْقِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَرَأَ فِيهِمَا وَكَبَّرَ فِي الْأُولَى سَبْعَ تَكْبِيرَاتٍ وَفِي الثَّانِيَةِ خَمْسَ تَكْبِيرَاتٍ.
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ غَيْرِ بَيَانٍ لِلتَّكْبِيرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ،، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي السُّنَنِ مِنْ غَيْرِ بَيَانٍ لِلتَّكْبِيرِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ،، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عُمَرَ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
طلحہ بن عبداللہ بن عوف بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نماز استسقاء کے سنت طریقے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: نماز استقاء کا طریقہ وہی ہے، جو نماز عید کا طریقہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارش کے نزول کے لیے دعا کرنے کے لیے) تشریف لے گئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کی تھیں، ان دونوں میں قرأت کی تھی، پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہی تھیں، اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہی تھیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”سنن“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں تکبیروں کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالعزیز بن عمر زہری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3282]

حدیث نمبر: 3283
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: أَمْحَلَ النَّاسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَتَاهُ الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَحَطَ الْمَطَرُ وَيَبِسَ الشَّجَرُ (وَهَلَكَتِ الْمَوَاشِي) وَأَسِنَتِ النَّاسُ فَاسْتَسْقِ لَنَا رَبَّكَ، فَقَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ كَذَا وَكَذَا فَاخْرُجُوا وَاخْرُجُوا مَعَكُمْ بِصَدَقَاتٍ"، فَلَمَّا كَانَ ذَلِكَ الْيَوْمُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالنَّاسُ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ وَعَلَيْهِمُ السَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ، حَتَّى أَتَى الْمُصَلَّى فَتَقَدَّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ يَجْهَرُ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقْرَأُ فِي الْعِيدَيْنِ وَالِاسْتِسْقَاءِ فِي الرَّكْعَةِ الْأَوْلَى بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ وَهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ اسْتَقْبَلَ الْقَوْمَ بِوَجْهِهِ، وَقَلَبَ رِدَاءَهُ ثُمَّ جَثَا عَلَى رُكْبَتَيْهِ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَكَبَّرَ تَكْبِيرَةً قَبْلَ أَنْ يَسْتَسْقِيَ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا رَحْبًا رَبِيعًا وَجَدًّا غَدَقًا طَبَقًا مُغْدِقًا هَنِيئًا مُرِيعًا مُرْبِعًا وَابِلًا شَامِلًا مُسْبِلًا نَجْلًا دَائِمًا دَرَرًا نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ، اللَّهُمَّ تُحْيِي بِهِ الْبِلَادَ وَتُغِيثُ بِهِ الْعِبَادَ وَتَجْعَلُهُ بَلَاغًا لِلْحَاضِرِ مِنَّا وَالْبَادِ، اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا فِي أَرْضِنَا زِينَتَهَا وَأَنْزِلْ (عَلَيْنَا) فِي أَرْضِنَا سَكَنَهَا اللَّهُمَّ أَنْزِلْ عَلَيْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً طَهُورًا فَأَحْيِي بِهِ بَلْدَةً مَيْتَةً وَاسْقِهِ مَا خَلَقْتَ أَنْعَامًا وَأَنَاسِيَّ كَثِيرًا"، قَالَ: فَمَا بَرِحُوا حَتَّى أَقْبَلَ قَزَعٌ مِنَ السَّحَابِ فَالْتَأَمَ بَعْضُهُ إِلَى بَعْضٍ ثُمَّ مَطَرَتْ عَلَيْهِمْ سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَلَيَالِيَهُنَّ لَا تُقْلِعُ عَنِ الْمَدِينَةِ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: قَدْ رَأَيْتُهُ أَحَدَ الْكَذَّابِينَ.
قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ مَا فِي الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُجَاشِعُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: قَدْ رَأَيْتُهُ أَحَدَ الْكَذَّابِينَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بارش نہیں ہوئی، مسلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! بارش کا قحط ہو گیا ہے، درخت خشک ہو گئے ہیں، مویشی ہلاکت کا شکار ہو رہے ہیں اور لوگ بیمار ہو رہے ہیں، آپ اپنے پروردگار سے ہمارے لئے بارش کی دعا کیجئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب فلاں دن آئے گا، تو تم لوگ نکلنا اور تم لوگ اپنے ساتھ اپنے صدقات لے کے آنا، جب وہ مخصوص دن آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور لوگ نکلے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی پیدل چلتے ہوئے تشریف لے گئے اور لوگ بھی پیدل گئے، ان سب لوگوں پر سکینت اور وقار تھا، یہاں تک کہ وہ لوگ عید گاہ آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آگے بڑھے، آپ نے اُن لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں، جن میں آپ نے بلند آواز میں قرأت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز میں اور استقاء کی نماز میں پہلی رکعت میں، سورہ فاتحہ اور سورت الاعلیٰ پڑھتے تھے، اور دوسری رکعت میں سورت فاتحہ اور سورت الغاشیہ پڑھتے تھے، جب آپ نے نماز مکمل کی، تو آپ نے لوگوں کی طرف رخ کیا، اور اپنی چادر کو الٹا لیا، پھر آپ گھٹنوں کے بل جھک گئے، دونوں ہاتھ بلند کر لئے اور بارش کے نزول کی دعا کرنے سے پہلے آپ نے تکبیر کہی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں ایسے بادل کے ذریعے سیراب فرما! جو برسنے والا ہو، وسیع ہو، پیداوار کرنے والا ہو، بھر پور ہو، زیادہ بارش والا ہو، تہوں والا ہو، سیراب کرنے والا ہو، عام ہو، سر سبز و شاداب کر دے، گھاس پھوس پیدا کرنے والا ہو، موسلا دھار ہو، شامل ہو، لٹکانے والا ہو، تیزی سے چلنے والا ہو، مستقل ہو، لبریز ہو، نفع بخش ہو، نقصان دہ نہ ہو، جلدی ہو تاخیر سے نہ ہو، اے اللہ! تو اُس کے ذریعے شہروں کو زندگی دے دے، اور بندوں کی مدد کر دے، تو اسے ہم میں سے شہریوں اور باہر سے آنے والوں کے لئے سہولت کا باعث بنا دے، اے اللہ! ہم پر ہماری زمین میں اس کی زینت نازل کر دے، اور ہم پر ہماری زمین میں اس کی سکینت نازل کر دے، اے اللہ! ہم پر آسمان سے پاک پانی نازل کر دے، اور اس کے ذریعے بنجر شہر کو زندگی دے دے، اور اسے سیراب کر دے اور اس کے ذریعے جانوروں کو اور بہت سے لوگوں کو جنہیں تو نے پیدا کیا ہے، سیراب کر دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ابھی وہ لوگ اسی حالت میں تھے کہ اس دوران بادل کا ایک ٹکڑا آیا، پھر وہ ٹکڑے ایک دوسرے سے مل گئے، پھر ان لوگوں پر مسلسل سات دن بارش ہوتی رہی، جو مدینہ منورہ میں رکی نہیں۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے اس کی مانند حدیث ذکر کی ہے، جو ”صحیح“ میں منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مجاشع بن عمرو ہے، یحیی بن معین کہتے ہیں: اس کے بارے میں میری یہ رائے ہے کہ وہ جھوٹے لوگوں میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3283]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 13332، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 27، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7615»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 3284
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَنَسٍ قَالَا: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَسْقَى قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا سَقْيًا وَادِعَةً نَافِعَةً تُشْبِعُ بِهَا الْأَمْوَالَ وَالْأَنْفُسَ غَيْثًا (هَنِيئًا) مَرِيئًا طَبَقًا مُجَلَّلًا يَتَّسِعُ بِهِ بَادِينَا وَحَاضَرُنَا، تُنْزِلُ بِهِ مِنْ بَرَكَاتِ السَّمَاءِ وَتُخْرِجُ لَنَا (بِهِ) مِنْ بَرَكَاتِ الْأَرْضِ وَتَجْعَلُنَا - عِنْدَهُ مِنَ الشَّاكِرِينَ إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَارِثُ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَارِثُ التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بارش کے نزول کے لئے دعا مانگتے تھے، تو یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! تو ہمیں ایسے طریقے سے سیراب کر دے، جو اطمینان بخش ہو، جس کے ذریعے تو اموال (یعنی جانوروں) اور نفوس (یعنی انسانوں) کو سیراب کر دے، ایسا بادل ہو، جو سیر کر دے، پیاس ختم کر دے، تہہ دار ہو، زمین میں نباتات پیدا کر دے، جس کے ذریعے ہمارے دیہاتوں اور شہروں کے لوگوں کو سہولت حاصل ہو، تو اس کے ذریعے آسان کی برکتیں نازل فرما، اور اس کے ذریعے ہمارے لئے زمین کی برکتیں نکال دے اور اس وقت تو ہمیں شکر کرنے والوں میں سے بنا دینا، بے شک تو دعا کو سننے والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم حارث تیمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3284]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن محمد بن ابراہیم حارث تیمی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3284]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8534»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3285
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَسْقَى فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا غَيْثًا مُغِيثًا مَرِيعًا طَبَقًا عَاجِلًا غَيْرَ رَائِثٍ نَافِعًا غَيْرَ ضَارٍّ"، فَمَا لَبِثْنَا أَنْ مُطِرْنَا حَتَّى سَالَ كُلُّ شَيْءٍ حَتَّى أَتَوْهُ فَقَالُوا: قَدْ غَرِقْنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش کے نزول کے دعا کرتے ہوئے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں سیراب کرنے والے بادل سے سیراب کر دے، جو سبزہ پیدا کرنے والا ہو، تہہ دار ہو، جلدی آئے، تاخیر سے نہ آئے، نفع بخش ہو، نقصان دہ نہ ہو“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) اس کے بعد زیادہ دیر نہیں گزری تھی، کہ ہم پر بارش نازل ہونے لگی، یہاں تک کہ ہر چیز بہنے لگی، یہاں تک کہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ہم ڈوب رہے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! ہمارے آس پاس (بارش ہو) اور ہم پر نہ ہو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے، جس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3285]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 27689»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3286
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ ضُحًى فَكَبَّرَ ثَلَاثَ تَكْبِيرَاتٍ ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اسْقِنَا - ثَلَاثًا - اللَّهُمَّ ارْزُقْنَا سَمْنًا وَلَبَنًا وَشَحْمًا وَلَحْمًا"، وَمَا نَرَى فِي السَّمَاءِ سَحَابًا، فَثَارَتْ رِيحٌ وَغُبْرَةٌ ثُمَّ اجْتَمَعَ سَحَابٌ فَصَبَّتِ السَّمَاءُ فَصَاحَ أَهْلُ الْأَسْوَاقِ وَثَارُوا إِلَى سَقَائِفِ الْمَسْجِدِ وَإِلَى بُيُوتِهِمْ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَائِمٌ فَسَالَتِ الطَّرِيقُ وَرَأَيْنَا ذَلِكَ الْمَطَرَ عَلَى أَطْرَافِ شَعْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَى كَتِفَيْهِ وَمَنْكِبَيْهِ كَأَنَّهُ الْجُمَانُ، فَانْصَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَانْصَرَفْتُ أَمْشِي عَلَى مَشْيِهِ وَهُوَ يَقُولُ:" هَذَا أَحْدَثُكُمْ بِرَبِّهِ" قَالَ أَبُو أُمَامَةَ: مَا رَأَيْتُ عَامًا قَطُّ أَكْثَرَ سَمْنًا وَلَبَنًا وَشَحْمًا وَلَحْمًا، إِنْ هُوَ إِلَّا فِي الطَّرِيقِ مَا يَكَادُ يَشْتَرِيهِ أَحَدٌ، ثُمَّ انْصَرَفَ نَحْوَ الرِّجَالِ فَوَعَظَهُمْ وَنَهَاهُمْ ثُمَّ انْصَرَفَ نَحْوَ النِّسَاءِ فَوَعَظَهُنَّ فَشَدَّدَ عَلَيْهِنَّ فِي الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ، فَأَقْبَلَ رَجُلٌ مِنْبَنِي عَامِرٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَلَغَنَا أَنَّكَ شَدَّدْتَ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ وَالذَّهَبِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنِّي لَأُحِبُّ الْجَمَالَ، حَتَّى مِنْ حُبِّي الْجَمَالَ جَعَلْتُ حِرَازَ سَوْطِي هَذَا مِنْ جِلْدِ نَمِرٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ، وَإِنَّمَا الْكِبْرُ مَنْ جَهِلَ الْحَقَّ وَغَمَصَ النَّاسَ بِعَيْنَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاشت کے وقت مسجد میں کھڑے ہوئے، آپ نے تین تکبیریں کہیں، پھر آپ نے یہ دعا کی: ”اے اللہ! تو ہمیں سیراب کر دے (یہ کلمہ آپ نے تین مرتبہ فرمایا، اور پھر یہ کہا:) اے اللہ! تو ہمیں گھی، دودھ، چربی اور گوشت نصیب فرما دے!“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہمیں آسمان میں کوئی بادل دکھائی نہیں دے رہا تھا، پھر ہوا چلی، غبار اڑا اور بادل اکٹھا ہو گیا اور بارش شروع ہو گئی، یہاں تک کہ بازار کے لوگوں نے چیخ و پکار شروع کی اور مسجد کی چھت کے نیچے اور گھروں کی طرف لپکے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تھے، اسی دوران راستوں میں پانی بہنے لگا، اور ہم نے اس بارش کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کے کناروں پر اور آپ کے کندھوں پر دیکھا کہ وہ بارش کے قطرے موتیوں کی طرح تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لے گئے، میں بھی آپ کے ساتھ چلتا ہوا واپس آیا، آپ یہ کہہ رہے تھے: یہ تمہارے پروردگار کی بارگاہ سے آئی ہے۔ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایسا کوئی سال نہیں دیکھا، جس میں اُس سال سے زیادہ گھی، زیادہ دودھ، زیادہ چربی، زیادہ گوشت (کی پیداوار ہوئی) ہو، یہ چیزیں راستے میں پڑی ہوتی تھیں، اور انہیں خریدنے والا کوئی نہیں ہوتا تھا، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف مڑے آپ نے انہیں وعظ و نصیحت کی، آپ نے انہیں منع کیا، پھر آپ خواتین کی طرف تشریف لے گئے، آپ نے انہیں وعظ کیا، اور آپ نے انہیں ریشم اور سونے کے حوالے سے شدید تاکید کی، بنو عامر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آگے آیا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم تک یہ روایت پہنچی ہے کہ آپ ریشم اور سونا پہنے کے بارے میں شدید تاکید کرتے ہیں (کہ اس کو نہیں پہننا) اس ذات کی قسم! جس ذات نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، میں جمال کو پسند کرتا ہوں، اور جمال کو پسند کرنے میں یہ چیز بھی شامل ہے کہ میری اس چھڑی کا غلاف چیتے کی کھال کا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ جمیل ہے، وہ جمال کو پسند کرتا ہے، تکبر یہ ہے کہ کوئی شخص حق سے ناواقف رہے، اور لوگوں کو اپنی نظر میں کم تر سمجھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے، اسے عبیداللہ بن زحر نے علی بن یزید سے روایت کیا ہے، اور یہ دونوں راوی ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3286]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7822»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3287
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَدِّهِ سَعْدٍ أَنَّ قَوْمًا شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَحْطَ الْمَطَرِ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَجْثُوا عَلَى الرُّكَبِ، فَجَثَوْا، قَالَ:" فَقُولُوا: يَا رَبِّ" فَفَعَلُوا، فَسُقُوا حَتَّى أَحَبُّوا أَنْ يَكْشِفَ عَنْهُمْ.
هَذَا لَفْظُهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ: عَامِرُ بْنُ خَارِجَةَ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ سَعْدٍ أَنَّ قَوْمًا شَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَحْطَ الْمَطَرِ فَقَالَ:" اجْثُوا عَلَى الرُّكَبِ وَقُولُوا: يَا رَبِّ يَا رَبِّ" وَرَفَعَ السَّبَّابَةَ إِلَى السَّمَاءِ، فَسَقَوْا حَتَّى أَحَبُّوا أَنْ يَكْشِفَ عَنْهُمْ.
وَالصَّوَابُ رِوَايَةُ الطَّبَرَانِيِّ، وَقَوْلُهُ: عَامِرٌ كَذَلِكَ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي تَرْجَمَةِ عَامِرِ بْنِ خَارِجَةَ وَضَعَّفَهُ.

عمر بن خارجہ بن سعد نے، اپنے دادا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بارش نہ ہونے کی شکایت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو جائیں، تو وہ لوگ گھٹنوں کے بل کھڑے ہو گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ پڑھو: ”اے ہمارے پروردگار!“۔ اُن لوگوں نے ایسا ہی کیا، تو ان لوگوں پر بارش نازل ہونا شروع ہوئی، (اور اتنی دیر تک ہوتی رہی) یہاں تک کہ انہوں نے یہ خواہش کی: کہ کاش کہ یہ بارش ختم ہو جائے۔ روایت کے یہ الفاظ امام بزار کے نقل کردہ ہیں، اسے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کیا ہے، عامر بن خارجہ بن سعد نے اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے: ”کچھ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بارش نہ ہونے کی شکایت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ گھٹنوں کے بل جھک جاؤ اور یہ کہو: اے ہمارے پروردگار! اے ہمارے پروردگار! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی انگلی آسمان کی طرف بلند کی، تو لوگوں پر بارش نازل ہونا شروع ہو گئی، (اور اتنی دیر تک ہوتی رہی) یہاں تک کہ لوگوں نے یہ خواہش کی: کہ اب یہ بارش ختم ہو جائے“۔
امام طبرانی کی نقل کردہ روایت درست ہے، انہوں نے لفظ عام نقل کیا ہے وہ اس طرح ہے، امام ذہبی نے عامر بن خارجہ کے حالات میں اس شخص کا ذکر اسی طرح کیا ہے، اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3287]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1231، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5978»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف