🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. بَابٌ فِي السَّحَابِ وَعَلَامَةِ الْمَطَرِ .
بادل اور بارش کی علامت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3297
عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا إِلَى جَنْبِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَمَرَّ شَيْخٌ جَمِيلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ وَفِي أُذُنَيْهِ صَمَمٌ - أَوْ قَالَ: وَقْرٌ - فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ حُمَيْدٌ فَلَمَّا أَقْبَلْ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي أَوْسِعْ لَهُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ: حَدِّثْنِي بِالْحَدِيثِ الَّذِي حَدَّثْتَنِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ تَعَالَى وَآلِهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الشَّيْخُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُنْشِئُ السَّحَابَ فَيَنْطِقُ أَحْسَنَ النُّطْقِ وَيَضْحَكُ أَحْسَنَ الضَّحِكِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: میں حمید بن عبدالرحمن کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران بنی غفار سے تعلق رکھنے والے ایک خوبصورت بزرگ گزرے، جن کی سماعت کمزور تھی، حمید نے انہیں پیغام بھیجا، جب وہ آئے تو انہوں نے کہا: میرے بھانجے! تم ان کے لئے اور میرے لئے جگہ کشادہ کر دو، کیونکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، وہ صاحب تشریف لائے، اور میرے اور حمید کے درمیان تشریف فرما ہوئے، حمید نے اُن سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے، جو آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کریں، تو اُن بزرگ نے بتایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بے شک اللہ تعالی بادل کو پیدا کرتا ہے، اور وہ عمدہ کلام کرتا ہے، اور اچھی طرح سے ہنستا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3297]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 23174»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3298
وَعَنْ سَبْرَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ: رَأَى أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَحَابَةً فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنَّا نَرْجُوا أَنْ تُمْطِرَنَا هَذِهِ السَّحَابَةُ فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ أُمِرَتْ أَنْ تُمْطِرَ بَلَيْلٍ"، - يَعْنِي وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: بِلَيْلٍ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سبرہ بن معبد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے بادل دیکھا، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمیں یہ امید ہے کہ اس بادل کے ذریعے ہم پر بارش نازل ہو گی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے یہ حکم دیا گیا ہے کہ یہ ”بلیل“ (نامی راوی) میں بارش نازل کرے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد ایک وادی تھی، جس کا نام ”بلیل“ تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3298]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6556»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3299
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا حَرَّكَتِ الْجَنُوبُ قُعْرَةً مِنْ قَعْرِ وَادٍ إِلَّا أَسَالَتْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عَطَاءٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَ لَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنوب سے چلنے والی ہوا، جب بھی کسی وادی کے گڑھے (یعنی نشیبی حصے) میں حرکت کرتی ہے، تو اس کو پانی سے بھر دیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عطاء ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3299]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11588»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3300
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا نَشَأَتْ بَحْرِيَّةٌ ثُمَّ تَشَاءَمَتْ فَهِيَ عَيْنٌ غَدِيقَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ الْوَاقِدِيُّ، قُلْتُ: وَفِي الْوَاقِدِيِّ كَلَامٌ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ لَا بَأْسَ بِهِمْ وَقَدْ وُثِّقُوا. وَاللَّهُ أَعْلَمُ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَبِهِ نَسْتَعِينُ رَبِّ يَسِّرْ وَتَمِّمْ بِالْخَيْرِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب سمندر (یعنی مدینہ منورہ کے مغرب) کی طرف سے ہوا چلے اور وہ شام (یعنی مدینہ منورہ کے شمال) کی طرف جائے، تو وہ بھر پور بارش والی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: واقدی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: واقدی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے، ایک سے زیادہ حضرات نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال میں کوئی حرج نہیں ہے، ان کی توثیق کی گئی ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3300]
تخریج الحدیث: «موطا مالك كتاب الاستسقاء، باب الاستمطار بالنجوم 453، المعجم الاوسط للطبراني باب العين باب الميم من اسمه محمد 7901، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7753»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں