🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ .
فجر کی دو رکعاتوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3301
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِثَلَاثٍ: بِصَوْمِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ، وَالْوَتْرِ قَبْلَ النَّوْمِ، وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ خَلَا قَوْلَهُ: وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھے تین باتوں کی تلقین کی تھی: ہر مہینے میں تین روزے رکھنا، سونے سے پہلے وتر ادا کرنا، اور فجر کی دو رکعات (سنتیں ادا کرنا)۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے فجر کی دو رکعات کا ذکر نہیں کیا
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3301]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3302
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يَنْفَعُنِي اللَّهُ بِهِ؟ قَالَ:" عَلَيْكَ بِرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَإِنَّ فِيهِمَا فَضِيلَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْبَيْلَمَانِيِّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی ایسے عمل کی طرف رہنمائی کیجئے! جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ مجھے نفع عطا کرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر فجر کی دو رکعات (سنتوں کو) ادا کرنا لازم ہے، کیونکہ ان دونوں میں فضیلت پائی جاتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن بیلمانی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3302]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3303
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَدَعُوا الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ قَبْلَ صَلَاةِ الْفَجْرِ فَإِنَّ فِيهِمَا الرَّغَائِبَ".
وَسُمْعَتُهُ يَقُولُ:" لَا تَنْتَفِيَنَّ مِنْ وَلَدِكَ فَيَفْضَحَكَ اللَّهُ عَلَى رُؤُوسِ الْخَلَائِقِ كَمَا فَضَحْتَهُ فِي الدُّنْيَا".
وَسُمْعَتُهُ يَقُولُ:" لَا تَمُوتَنَّ وَعَلَيْكَ دَيْنٌ فَإِنَّمَا هِيَ الْحَسَنَاتُ وَالسَّيِّئَاتُ لَيْسَ ثَمَّ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ جَزَاءً وَقَضَاءً، وَلَيْسَ يَظْلِمُ اللَّهُ أَحَدًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَرَوَى أَحْمَدُ مِنْهُ:" وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ حَافِظُوا عَلَيْهِمَا فَإِنَّ فِيهِمَا الرَّغَائِبَ"، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”فجر کی نماز سے پہلے کی نماز کی (سنتوں) کو تم لوگ ترک نہ کرنا، کیونکہ ان دونوں میں رغبت پائی جاتی ہے“۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم اپنی اولاد کی نفی نہ کرنا، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہیں تمام مخلوق کے سامنے اُسی طرح رسوائی کا شکار کرے گا، جس طرح تم نے اس اولاد کی دنیا میں رُسوا کیا ہو گا“۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم ایسی حالت میں نہ مرنا کہ تمہارے ذمہ قرض ہو، کیونکہ آخرت میں نیکیوں اور برائیوں کا لین دین ہو گا، وہاں دینار یا درہم تو نہیں ہو گا، جزا اور سزا دونوں میں (نیکیوں اور برائیوں کا لین دین ہو گا) اللہ تعالیٰ کسی پر ظلم نہیں کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحیم بن یحیی ہے وہ ”ضعیف“ ہے امام أحمد نے اس کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”فجر کی دو رکعات کو تم باقاعدگی سے ادا کرنا، کیونکہ ان میں رغبت پائی جاتی ہے“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3303]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2983، وأخرجه مسند أحمد برقم: 5519»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3304
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ صَنْعَاءَ قَالَ: كُنَّا بِمَكَّةَ فَجَلَسْنَا إِلَى عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ إِلَى جَنْبِ جِدَارِ الْمَسْجِدِ فَلَمْ نَسْأَلْهُ وَلَمْ يُحَدِّثْنَا قَالَ: ثُمَّ جَلَسْنَا إِلَى ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِثْلَ مَجْلِسِكُمْ هَذَا فَلَمْ نَسْأَلْهُ وَلَمْ يُحَدِّثْنَا فَقَالَ: مَا لَكُمْ لَا تَكَلَّمُونَ وَلَا تَذْكُرُونَ اللَّهَ؟ قُولُوا: اللَّهُ أَكْبَرُ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ بِوَاحِدٍ عَشْرٌ وَبِعَشْرٍ مِائَةٌ مَنْ زَادَ زَادَهُ اللَّهُ وَمَنْ سَكَتَ غَفَرَ اللَّهُ لَهُ، أَلَا أُخْبِرُكُمْ خَمْسًا سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قُلْنَا: بَلَى، قَالَ:" وَرَكْعَتَيِ الْفَجْرِ حَافِظُوا عَلَيْهِمَا فَإِنَّ فِيهِمَا الرَّغَائِبَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
صنعاء سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں مکہ میں موجود تھا ہم لوگ عطاء خراسانی کے پاس ایک مسجد کی دیوار کے پہلو میں بیٹھے ہوئے تھے، نہ تو ہم نے اُن سے کوئی سوال کیا، اور نہ ہی اُنہوں نے ہمیں کوئی حدیث بیان کی، راوی بیان کرتے ہیں: پھر ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر بیٹھے، جس طرح تم لوگ بیٹھے ہوئے ہو، ہم نے ان سے بھی کوئی سوال نہیں کیا، اور انہوں نے بھی ہمیں کوئی حدیث بیان نہیں کی، پھر انہوں نے ارشاد فرمایا: کیا وجہ ہے؟ تم لوگ کیوں بات نہیں کر رہے ہو؟ تم اللہ تعالیٰ کا ذکر کیوں نہیں کر رہے؟ تم لوگ کہو: «الله اكبر»، «الحمد لله» اور «سبحان الله و بحمده» ایک کے بدلے میں دس ہوں گے، دس کے بدلے میں سو ہوں گے، جو شخص زیادہ کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اسے مزید اجر و ثواب عطا کرے گا، جو شخص خاموش رہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کرے، کیا میں تمہیں پانچ چیزوں کے بارے میں نہ بتاؤں، جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہیں؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا:) ”فجر کی دو رکعات کو تم باقاعدگی سے ادا کرنا، کیونکہ ان دونوں میں رغبت پائی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے، جسے امام ابوداؤد نے بھی روایت کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3304]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5519، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2983»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لِجَہَالَۃِ الرَّاوِی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3305
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبُعَ الْقُرْآنِ" وَكَانَ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ، وَقَالَ:" هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ فِيهِمَا رَغَبُ الدَّهْرِ".
قُلْتُ: رَوَى لَهُ التِّرْمِذِيُّ الْقِرَاءَةَ بِهِمَا فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَقَالَ: عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: «قل هو الله احد» ایک تہائی قرآن کے برابر ہے، اور ” «قل يا ايهاالكافرون» “ ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے“۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں سورتیں فجر کی دو رکعات (سنتوں میں) پڑھا کرتے تھے، اور یہ ارشاد فرماتے تھے: ان دو رکعات میں ہمیشہ رغبت پائی جاتی ہے“۔
میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس صحابی کے حوالے سے، فجر کی دو رکعات میں دونوں سورتوں کی تلاوت کرنے سے متعلق روایت نقل کی ہے۔

یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: یہ ابومحمد کے حوالے سے، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، جب کہ امام طبرانی فرماتے ہیں: یہ مجاہد کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3305]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13493»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ ثقات۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3306
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقْرَأُ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ: قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعات (سنتوں میں) سورہ الکافرون اور سورہ اخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3306]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن حدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3307
وَلِأَنَسٍ عِنْدَ الْبَزَّارِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْوَتْرِ يَقْرَأُ فِيهِمَا: قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَإِنْ كَانَ فِي الثَّانِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَلِيمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَلَكِنَّهُ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
امام بزار نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد جو دو رکعات ادا کرتے تھے، اُن میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کیا کرتے تھے۔ ان دونوں روایات کے رجال ”ثقہ“ ہیں، اگرچہ دوسری روایت کی سند میں ایک راوی عتبہ بن ابوحلیم ہے، وہ ”ثقہ“ ہے، لیکن امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3307]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3308
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا صَلَاةَ قَبْلَ الْفَجْرِ إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”فجر (کی فرض نماز) سے پہلے کوئی اور نماز ادا نہیں کی جائے گی، صرف فجر کی دو رکعات (سنتیں) ادا کی جائیں گی“۔
یہ روایت بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3308]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3309
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا طَلَعَ الْفَجْرُ فَلَا صَلَاةَ إِلَّا رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب صبح صادق ہو جائے، تو پھر فجر کی دو رکعات (سنتوں) کے علاوہ کوئی اور (نفل) نماز ادا نہیں کی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن قیس ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3309]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 820»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3310
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ لَيْسَ فِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَهُوَ فِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ وَإِنْ كَانَ اخْتُلِفَ فِي حُيَيِّ الْمُعَافِرِيِّ فَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی دو رکعات (سنتیں) ادا کر لیتے تھے، تو دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ابن لہیعہ نامی راوی نہیں ہے، وہ امام أحمد کی سند میں ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اگرچہ حیی معافری کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، لیکن اس کی توثیق بھی کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3310]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل، مسند عبد الله بن عمرو بن العاص رضى الله عنهما 6447 المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله ومما اسند عبد الله بن عمر رضي الله عنهما ابو عبد الرحمن الحبلى، 13518، أخرجه مسند أحمد برقم: 6582»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں