الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ .
فجر کی دو رکعاتوں کا بیان
حدیث نمبر: 3311
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَرَبَّ إِسْرَافِيلَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ" ثُمَّ يَخْرُجُ إِلَى صَلَاتِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فجر سے پہلے دو رکعات (سنتیں) ادا کرتے تھے، پھر یہ دعا کرتے تھے: ”اے اللہ! اے جبرائیل و میکائیل کے پروردگار! اسرافیل کے پروردگار! سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے تشریف لے جاتے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3311]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ابوحمید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3311]
تخریج الحدیث: «مسند ابي يعلى الموصلي مسند عائشة 4653، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6078»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 3312
وَعَنِ أُسَامَةَ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ فَصَلَّى قَرِيبًا مِنْهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" رَبَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ وَمُحَمَّدٍ أَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُبَشِّرٍ لَا شَيْءَ، قُلْتُ: قَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ الذَّهَبِيُّ: عَبَّادُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مُبَشِّرٍ لَا شَيْءَ، قُلْتُ: قَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فجر کی دو رکعات ادا کیں، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب نماز ادا کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مختصر رکعت ادا کی تھیں، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اے جبرائیل، میکائیل، اسرافیل اور سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پروردگار! میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں“۔ یہ کلمات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ پڑھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن سعید ہے، امام ذہبی فرماتے ہیں: عباد بن سعید نے مبشر سے روایات نقل کی ہیں، یہ کوئی چیز نہیں ہے، میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3312]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 520، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1422»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3313
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ عَزِيزًا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنْ يَتَكَلَّمَ (بَعْدَ الْفَجْرِ) إِلَّا بِذِكْرِ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: أَنَّهُ كَانَ يَعِزُّ عَلَيْهِ أَنْ يَسْمَعَ مُتَكَلِّمًا بَعْدَ طُلُوعِ الْفَجْرِ إِلَى أَنْ يُصَلِّيَ الصُّبْحَ.

ابوعبیدہ بن عبداللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فجر کے بعد کلام کرنے کو پسند نہیں کرتے تھے، وہ صرف اللہ کا ذکر کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ابوعبیدہ نامی راوی نے اپنے والد سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ راوی ”ثقہ“ ہیں، ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”انہیں یہ بات ناگوار گزرتی تھی کہ صبح صادق ہو جانے کے بعد سے لے کر، صبح کی نماز ادا کرنے تک، کسی کو کلام کرتے ہوئے سنیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3313]

إسناده منقطع
حدیث نمبر: 3314
وَعَنْ عَطَاءٍ قَالَ: خَرَجَ ابْنُ مَسْعُودٍ عَلَى قَوْمٍ يَتَحَدَّثُونَ بَعْدَ الْفَجْرِ فَنَهَاهُمْ عَنِ الْحَدِيثِ وَقَالَ: إِنَّمَا جِئْتُمْ لِلصَّلَاةِ فَإِمَّا أَنْ تُصَلُّوا وَإِمَّا أَنْ تَسْكُتُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَطَاءٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کچھ لوگوں کے پاس تشریف لائے، جو فجر کی نماز کے بعد (یا صبح صادق ہو جانے کے بعد) آپس میں بات چیت کر رہے تھے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بات چیت کرنے سے منع کیا، اور ارشاد فرمایا: تم لوگ نماز ادا کرنے کے لئے آئے ہو، یا تو تم نماز ادا کرو، یا پھر خاموش رہو!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، عطاء نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3314]